آگرہ ایکسپریس وے اگلے ہفتہ پہلی مرتبہ اترے کا فضائیہ کا جنگی جہاز، 24 تک کیلئے بند
ملک کی بہترین شاہراہوںمیں شمار لکھنو آگرہ ایکسپریس وے پر 24 اکتوبر کوفضائیہ کے جنگی جہازوں کو اتارنے کے پیش نظر آج سے اس پر گاڑیوں کی آمد و رفت کو روک دیا ہے۔
- UNI
- Last Updated: Oct 20, 2017 07:48 PM IST

ملک کی بہترین شاہراہوںمیں شمار لکھنو آگرہ ایکسپریس وے پر 24 اکتوبر کوفضائیہ کے جنگی جہازوں کو اتارنے کے پیش نظر آج سے اس پر گاڑیوں کی آمد و رفت کو روک دیا ہے۔
لکھنؤ: ملک کی بہترین شاہراہوںمیں شمار لکھنو آگرہ ایکسپریس وے پر 24 اکتوبر کوفضائیہ کے جنگی جہازوں کو اتارنے کے پیش نظر آج سے اس پر گاڑیوں کی آمد و رفت کو روک دیا ہے۔ ایئر فورس کے ذرائع کے مطابق، 24 اکتوبر کو 10 بجے سے جنگی طیارےسکھوئی ، جیگوار اور مگ کے ساتھ ہی ایم آئی 17 اتارے جائیں گے۔اس شاہراہ پر ٹرانسپورٹ ایر کرافٹ ہرکیولس سی -17 کی بھی لینڈنگ کی جائے گی ۔
جہازوں کو اتارنے کے لئے کی جانے والی تیاری کے پیش نظر آج سے 24 اکتوبر تک اس ایکسپریس وے پر ٹریفک کو بند کر دیا گیا ہے۔ یہ ایکسپریس وے کو سابق وزیر اعلی اکھلیش یادو کا یک ڈریم پروجکیٹ کے طور پر سمجھا جاتا ہے۔ انہوں نے اکثر اس کا ذکر اپنے عوامی اجلاس میں کر کیا ہے۔ ایکسپریس وے کے افتتاحی تقریب کے دوران بھی ایئر فورس کے جنگی طیارے اتارے گئے تھے۔