اپنا ضلع منتخب کریں۔

    دشمن ملک کے Honeytrap میں پھنسا بھارتی فضائیہ کا جوان، دہلی کرائم برانچ نے کیا گرفتار

     پولیس ذرائع کے مطابق دیونسر شرما کانپور کا رہنے والا ہے۔ بتایا جا رہا ہے کہ اس کی فیس بک پر ایک خاتون پروفائل سے دوستی ہوئی۔ جس کے بعد دیویندر شرما کو فون سیکس کے ذریعے پھنسایا گیا اور پھر اس سے حساس معلومات اکٹھی کرنے کی کوشش کی گئی۔

    • Share this:
      دہلی پولیس: ان دنوں اپنے دشمن ملک کو نقصان پہنچانے کیلئے جاسوسی کو ہتھیار بنایا جا رہا ہے۔ جس کے لیے بعض ممالک ہنی ٹریپ Honeytrap  کے ذریعے دشمن ملک کے فوجیوں کو اپنا نشانہ بنا رہے ہیں۔جس سے وہ  سیکورٹی سسٹم سے متعلق معلومات حاصل کرنے میں کامیاب ہورہے ہیں۔ فی الحال دہلی پولیس کو ایسے ہی ایک معاملے میں کامیابی ملی ہے۔

      ذرائع کے مطابق بتایا گیا ہے کہ دہلی پولیس کی کرائم برانچ نے جاسوسی کے الزام میں بھارتی فضائیہ کے ایک جوان کو گرفتار کیا ہے۔ معلومات کے مطابق ملزم کا نام دیویندر شرما بتایا گیا ہے۔  الزام ہے کہ پہلے دیویندر شرما کو سب سے پہلے ہنی ٹریپ میں پھنسا کر اس سے ہندوستانی فضائیہ سے متعلق حساس معلومات اکٹھی کرنے کی کوشش کی گئی ہے۔

      یہ بھی پڑھئے: بہت کم عمر کی تھیں Zareen khan تو والدین کا ہوگیا طلاق، پھر مجبورا اٹھانا پڑا یہ قدم

      ذرائع سے موصولہ اطلاع کے مطابق ہنی ٹریپ میں پھنسنے کے بعد دیویندر شرما سے اعلیٰ عہدیداروں کے نام اور پتے پوچھنے کے ساتھ ساتھ اس بات کی بھی معلومات حاصل کی گئی ہے کہ کتنے ریڈار تعینات کئے گئے ہیں۔ جس کی وجہ سے مستقبل میں ملک کو بہت زیادہ نقصان پہنچنے کا خدشہ ہے۔ فی الحال دہلی پولیس نے خفیہ ایجنسی کے ان پٹ پر ملزم دیویندر شرما کو 6 مئی کو گرفتار کیا ہے۔

      مزید پڑھئے: Gyanvapi Mosque Case: سروے ہوگا یا نہیں? آج آئے گا فیصلہ، فریقین کے درمیان تین دن ہوئی بحث

      کرائم برانچ ذرائع کے مطابق دیویندر شرما کو دھولا کواں سے گرفتار کیا گیا ہے۔ پولیس ذرائع کے مطابق دیونسر شرما کانپور کا رہنے والا ہے۔ بتایا جا رہا ہے کہ اس کی فیس بک پر ایک خاتون پروفائل سے دوستی ہوئی۔ جس کے بعد دیویندر شرما کو فون سیکس کے ذریعے پھنسایا گیا اور پھر اس سے حساس معلومات اکٹھی کرنے کی کوشش کی گئی۔

      جس نمبر سے خاتون دیویندر شرما سے بات کرتی تھی وہ ہندوستانی سروس پرووائیڈر کا نمبر ہے۔ فی الحال پولیس خاتون کا سراغ لگانے کی کوشش کر رہی ہے جس سے اس معاملے میں مزید مدد مل سکتی ہے۔ اس سارے کام میں پاکستان کی خفیہ ایجنسی آئی ایس آئی کا ہاتھ ہونے کا شبہ ہے۔ وہاں سے موصولہ اطلاع کے مطابق پولیس کو ملزم کی بیوی کے بینک اکاؤنٹ میں کچھ مشکوک لین دین کا بھی پتہ چلا ہے۔
      Published by:Sana Naeem
      First published: