உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    برطانوی نوآبادیاتی وراثت کے خاتمہ کیلئے ہندوستانی فوج کا بڑا اقدام، یہ ہیں تفصیلات

    ہندوستانی فوج کو ملے گی مضبوطی۔

    ہندوستانی فوج کو ملے گی مضبوطی۔

    British colonial legacy: ہندوستانی فوج کے مطابق اسے ان وراثتی طریقوں پر بھی نظرثانی کرنے کی ضرورت ہے، جن سے قومی جذبات وابستہ ہیں۔ تاکہ قومی جذبات کے مطابق ان پانچ عہد کی تکمیل ہوسکے، جن کی وزیر اعظم نریندر مودی نے ہندوستانی عوام سے وعدہ کیا تھا۔ اس طرح برطانوی اثرات کو ختم کر کے انڈین آرمی کا ’ہندوستانی کرن‘ کیا جائے گا۔

    • News18 Urdu
    • Last Updated :
    • Mumbai | Delhi | Hyderabad | Jammu | Karkal
    • Share this:
      ہندوستانی فوج (Indian Army) نے برطانوی نوآبادیاتی وراثت کو مٹانے کے لیے اپنے رسم و رواج، قدیم طرز عمل، ضوابط اور پالیسیوں پر نظرثانی کا عمل شروع کر دیا ہے۔ اس ضمن میں مختلف یونٹس اور رجمنٹس کے ناموں کا بھی جائزہ لیا جائے گا۔ فوج نے ایک بیان میں کہا کہ ہندوستان کے طول و عرض میں پھیلے برطانوی وراثت پر نظر ثانی کی ضرورت ہے۔ اس اقدام کے تحت نوآبادیاتی اور قبل از نوآبادیاتی دور کے رسم و رواج، فوج کی وردی، ضابطے، قوانین، قواعد، پالیسیاں، یونٹ کا قیام، نوآبادیاتی ادارے، کچھ اکائیوں کے انگریزی نام، عمارتیں، اداروں، سڑکیں، پارکس وغیرہ کے بارے میں غور و فکر کیا جارہا ہے۔

      فوج کے حکام نے منگل کو کہا کہ فوجی اعزازی کمیشن دینے اور رجمنٹڈ نظام جیسی تقریبات کا بھی جائزہ لیا جارہا ہے۔ یونٹ میں نام اور نشان، نوآبادیاتی دور کے کریسٹ، افسران کے میس کے طریقہ کار و روایات اور رسم و رواج کا بھی جائزہ لیا جائے گا۔ جن چیزوں کا جائزہ لیا جا رہا ہے ان میں آزادی سے پہلے کے تھیٹر/بیٹل آنرز پر بھی غور کیا جائے گا۔

      یہ بھی پڑھیں: 


      ہندوستانی فوج کے مطابق اسے ان وراثتی طریقوں پر بھی نظرثانی کرنے کی ضرورت ہے، جن سے قومی جذبات وابستہ ہیں۔ تاکہ قومی جذبات کے مطابق ان پانچ عہد کی تکمیل ہوسکے، جن کی وزیر اعظم نریندر مودی نے ہندوستانی عوام سے وعدہ کیا تھا۔ اس طرح برطانوی اثرات کو ختم کر کے انڈین آرمی کا ’ہندوستانی کرن‘ کیا جائے گا۔
      Published by:Mohammad Rahman Pasha
      First published: