ہوم » نیوز » شمالی ہندوستان

ہندوستانی فوج نے پاکستانی ’ بیٹ‘ کی دراندازی کی کوشش کو کیا ناکام، دیکھیں ویڈیو

ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ پاکستانی بیٹ کس طرح سے حاجی پور سیکٹر میں دراندازی کی کوشش کر رہا ہے۔ حالانکہ ہندوستانی فوج نے پاکستان کے منصوبوں کو کامیاب نہیں ہونے دیا اور پاکستانی بیٹ کو واپس جانا پڑا۔

  • Share this:
ہندوستانی فوج نے پاکستانی ’ بیٹ‘ کی دراندازی کی کوشش کو کیا ناکام، دیکھیں ویڈیو
ہندوستانی فوج نے پاکستانی ’ بیٹ‘ کی دراندازی کی کوشش کو کیا ناکام، دیکھیں ویڈیو

جموں وکشمیر میں دراندازی کی کوششوں کو لے کر پاکستان ایک بار پھر دنیا کے سامنے بے نقاب ہوا ہے۔ ہندوستانی فوج نے ایک بار پھر پاکستانی بیٹ کی دراندازی کی کوشش کو ناکام کر دیا ہے۔ فوج نے اس کا ایک ویڈیو بھی جاری کیا ہے۔

فوج کے جاری کردہ بیان کے مطابق، یہ ویڈیو 12-13 ستمبر کی درمیانی شب کا ہے جس میں دیکھا جا سکتا ہے کہ پاکستانی بیٹ کس طرح سے حاجی پور سیکٹر میں دراندازی کی کوشش کر رہا ہے۔ حالانکہ ہندوستانی فوج نے پاکستان کے منصوبوں کو کامیاب نہیں ہونے دیا اور پاکستانی بیٹ کو واپس جانا پڑا۔ غور طلب ہے کہ اگست میں کنٹرول لائن پر پاکستان کی طرف سے 15 بار دراندازی کی کوشش کی گئی تھی۔


خفیہ اطلاعات کے مطابق، سرحد پار سے شمالی کشمیر کے اونچائی والے علاقوں اور جموں علاقہ کے پونچھ اور راجوری علاقوں سے دراندازی میں اضافہ ہوا ہے۔ حالانکہ سرحد پار سے دہشت گردوں کی دراندازی کے بارے میں فوج کی طرف سے رسمی طور پر کوئی جانکاری نہیں دی گئی ہے۔

First published: Sep 18, 2019 11:02 AM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading