نئی دہلی. پہاڑوں پر شدید برف باری (Snowfall) کے باعث سرحد کی حفاظت پر تعینات فوجیوں کی مشکلات میں اضافہ ہوتا جا رہا ہے۔ یہی نہیں شدید برف باری میں فوجیوں کے گشت کے ناخوشگوار واقعات بھی منظر عام پر آرہے ہیں۔ شمال مشرقی ریاست اروناچل پردیش (Arunachal Pradesh) میں اتوار کو بھارتی فوج (Indian Army) کے سات فوجی برفانی تودے (Avalanche) کی زد میں آ گئے تھے۔ ان تمام فوجیوں (Soldiers) کے برفانی تودے میں دب جانے کی خبر ملی تھی لیکن آج پیر کو ایک ریسکیو آپریشن میں ان کی لاشیں نکال لی گئی ہیں۔
اس حوالے سے ہندستانی فوج کی جانب سے ایک آفیشیل بیان بھی جاری کیا گیا ہے۔ ان تمام لاشوں کی برآمدگی کی تصدیق کرتے ہوئے کہا گیا ہے کہ 14,500 فٹ کی بلندی پر واقع کامینگ سیکٹر (High-altitude Kameng sector) میں گزشتہ چند دنوں سے شدید برف باری کے ساتھ موسم خراب چل رہا تھا۔
اس خراب موسم میں اونچائی والے کامینگ سیکٹر (Kameng sector) میں برفانی تودے اور برف باری کی وجہ سے گشتی دل ٹی متاثر ہوا تھا جس میں فوج کے سات جوان دب ہو گئے۔ ان کو بچانے کے لیے ریسکیو آپریشن چلایا گیا لیکن بدقسمتی سے تمام متعلقہ افراد کی بھرپور کوششوں کے باوجود انہیں بچایا نہیں جا سکا ہے۔
فوجی حکام کے مطابق تمام شہید فوجیوں کی لاشیں برفانی تودے کی جگہ سے کچھ فاصلے پر واقع ملٹری میڈیکل سہولت میں منتقل کی جا رہی ہیں تاکہ مزید رسمی کارروائیاں مکمل کی جاسکیں۔
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔