اتر پردیش: انڈین آرمی نے شروع کی ماحولیاتی آلودگی کے خلاف دنیا کی سب سے بڑی مہم
در یائے گنگا کو آلودگی سے پاک رکھنے اور اس مہم میں عام لوگوں کو شامل کرنے کے لئے انڈین آرمی نے اب تک کی سب سے بڑی عوامی مہم کا آغاز کیا ہے۔ الہ آباد میں گنگا اورجمنا کے سنگم سے اس مہم کا آغاز کیا گیا ہے۔ سنگم کنارے فوج کے اعلیٰ افسران نے مہم جو افراد کی کشتیوں کو قومی پرچم کی سلامی کے بعد روانہ کیا۔
- news18 Urdu
- Last Updated: Dec 16, 2020 07:40 PM IST

انڈین آرمی نے شروع کی ماحولیاتی آلودگی کے خلاف دنیا کی سب سے بڑی مہم
الہ آباد: در یائے گنگا کو آلودگی سے پاک رکھنے اور اس مہم میں عام لوگوں کو شامل کرنے کے لئے انڈین آرمی نے اب تک کی سب سے بڑی عوامی مہم کا آغاز کیا ہے۔ الہ آباد میں گنگا اورجمنا کے سنگم سے اس مہم کا آغاز کیا گیا ہے۔ سنگم کنارے فوج کے اعلیٰ افسران نے مہم جو افراد کی کشتیوں کو قومی پرچم کی سلامی کے بعد روانہ کیا۔ اس مہم میں این سی سی کیڈٹ، فوج سے تعلق رکھنے والے کمانڈوز، قومی سطح کے کھلاڑی اور عام نوجوانوں کو شامل کیا گیا ہے۔ مہم کی افتتاحی تقریب کے موقع پر سنگم کنارے فوج کی جانب سے کئی رنگا رنگ پروگرام پیش کئے گئے۔

سنگم کنارے فوج کے اعلیٰ افسران نے مہم جو افراد کی کشتیوں کو قومی پرچم کی سلامی کے بعد روانہ کیا۔ اس مہم میں این سی سی کیڈٹ، فوج سے تعلق رکھنے والے کمانڈوز، قومی سطح کے کھلاڑی اور عام نوجوانوں کو شامل کیا گیا ہے۔
فوج کی جانب سے شروع کی گئی یہ عوامی مہم اتراکھنڈ کے گنگوتری سے لے کر بنگال کے گنگا ساگر تک سات ماہ میں اپنا سفر پورا کرے گی۔ فوج کے اعلیٰ افسران کا کہنا ہے کہ گنگا کو آلودگی سے پاک رکھنے کی یہ اب تک کی سب سے بڑی مہم ہے، جو سات ماہ تک مسلسل جا ری رہے گی۔ یہ مہم گنگا کے منبع گنگوتری سے لے کر سمندر تک کنارے بسنے والے تقریباً پانچ ہزار گاؤں، ۴۵؍ شہروں اور۵۱۰۰ کلو میٹر کی دوری طے کرے گی۔ اس مہم کے دوران راستے میں آنے والے ہزاروں لوگوں سے رابطہ کیا جائے گا اور ان کو ماحولیاتی آلودگی اورگنگا کو صاف رکھنے کے تعلق سے جانکاری بھی دی جائے۔
