ہوم » نیوز » شمالی ہندوستان

لداخ میں ہندستانی جوانوں نے چینی فوج کو پکڑا، پاس ملے فوجی دستاویز۔ ذرائع

ہندستان۔ چین کے درمیان لائن آف ایکچول کنٹرول کو لے کر جاری تنازعہ کے درمیان سلامتی دستوں نے لداخ کے چمار۔ ڈیمچوک علاقے میں ایک چینی فوج کو پکڑا ہے۔ سلامتی دستوں سے منسلک ذرائع نے یہ جانکاری دیتے ہوئے بتایا کہ وہ ممکنہ طور پر غلطی سے ہندستانی سرحد میں گھس آیا ہے۔

  • Share this:
لداخ میں ہندستانی جوانوں نے چینی فوج کو پکڑا، پاس ملے فوجی دستاویز۔ ذرائع
اروناچل پردیش میں ہندستان۔ چین سرحد کے پاس کی ایک تصویر۔ تصویر : ہندستانی فوج

نئی دہلی/ لداخ۔ ہندستان۔ چین (India China Faceoff) کے درمیان لائن آف ایکچول کنٹرول (LAC) کو لے کر جاری تنازعہ کے درمیان سلامتی دستوں نے لداخ کے چمار۔ ڈیمچوک (Chumar Dmechok) علاقے میں ایک چینی فوج کو پکڑا ہے۔ سلامتی دستوں سے منسلک ذرائع نے یہ جانکاری دیتے ہوئے بتایا کہ وہ ممکنہ طور پر غلطی سے ہندستانی سرحد میں گھس آیا ہے۔ اسے طئے پروٹوکول کے تحت سارا پروسیس مکمل ہونے کے بعد چینی فوج کو واپس سونپ دیا جائے گا۔


نیوز ایجنسی اے این آئی کے مطابق، ' لداخ کے چمار۔ ڈیمچوک علاقے میں سلامتی دستوں کے ذریعہ چینی فوجی کو پکڑا گیا۔ وہ انجانے میں ہندستانی سرحد میں داخل ہو گیا ہو گا۔ طئے شدہ پراسیس پر عمل کرنے کے بعد وہ پروٹوکول کے مطابق واپس چینی فوج میں جائیں گے'۔


ذرائع نے کہا کہ چینی فوج کے 6 ویں موٹرائزڈ انفینٹری ڈویژن کے سپاہی سے پوچھ گچھ کر رہی ہے کہ وہ جاسوسی مشن پر تھا یا نہیں۔ ذرائع نے کہا کہ اس کے پاس سے سول اور ملٹری دستاویز ملے ہیں۔



ذرائع نے دعویٰ کیا کہ چینی فوجی اپنا یاک برآمد کرنے کے لئے ہندستان میں آ گیا۔ ذرائع نے کہا کہ وہ اکیلا تھا اور اس کے پاس کوئی ہتھیار نہیں تھا۔ کہا گیا کہ ' اگر وہ انجانے میں داخل ہوا ہے تو اسے پروٹوکول کے مطابق، واپس چینی فوج کو سونپ دیا جائے گا'۔ بتایا گیا کہ یہ واقعہ اتوار کی رات کا ہے۔ ذرائع نے کہا کہ فوج اب ایک رسمی بیان تیار کر رہی ہے۔
Published by: Nadeem Ahmad
First published: Oct 19, 2020 03:17 PM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading