ہوم » نیوز » شمالی ہندوستان

امریکہ۔ ایران کشیدگی کے بیچ ہندوستان نے جاری کی ٹریول ایڈوائزری، عراق کا سفر کرنے سے پرہیز کریں ہندوستانی

ایڈوائزری میں کہا گیا ہے کہ عراق کی موجودہ صورت حال کو مد نظر رکھتے ہوئے بھارتی شہریوں کو مشورہ دیا جاتا ہے کہ وہ آئندہ اطلاعات تک عراق کے اپنے غیر ضروری سفر کو ٹال دیں۔

  • UNI
  • Last Updated: Jan 08, 2020 01:36 PM IST
  • Share this:
امریکہ۔ ایران کشیدگی کے بیچ ہندوستان نے جاری کی ٹریول ایڈوائزری، عراق کا سفر کرنے سے پرہیز کریں ہندوستانی
حکومت نے عراق نہ جانے کا مشورہ دیا

نئی دہلی۔ حکومت نے خلیجی ممالک جانے والے مسافروں کے لئے سفری ہدایت نامہ جاری کرکے کہا ہے کہ وہ عراق کا غیر ضروری سفر نہ کریں۔ عراق میں گزشتہ دنوں رونما ہوئے واقعات کے پیش نظر وزارت خارجہ نے آج یہاں یہ ایڈوائزری جاری کی۔ ایڈوائزری میں کہا گیا ہے کہ عراق کی موجودہ صورت حال کو مد نظر رکھتے ہوئے بھارتی شہریوں کو مشورہ دیا جاتا ہے کہ وہ آئندہ اطلاعات تک عراق کے اپنے غیر ضروری سفر کو ٹال دیں۔ عراق میں رہ رہے ہندوستانیوں کو بھی محتاط رہنے اور ملک میں کہیں آنے جانے سے گریز کرنے کا مشورہ دیا جاتا ہے۔


امریکہ۔ ایران کشیدگی میں اضافہ


حکومت نے کہا کہ بغداد میں واقع ہندوستانی سفارت خانے اور اربیل میں قونصل خانے حسب معمول کام کر رہے ہیں اور ہندوستانی شہریوں کو ہر ممکن امداد فراہم کر رہے ہیں ۔ واضح رہے کہ جمعہ کو ایرانی فوج کے کمانڈر میجر جنرل قاسم سلیمانی کے عراق کے دارالحکومت بغداد میں امریکی حملے میں مارے جانے کے بعد تہران اور واشنگٹن کے درمیان کشیدگی میں اضافہ ہوا ہے۔

سلیمانی کی ہلاکت کے انتقام میں منگل کی شب ایران کے ذریعہ عراق میں واقع امریکی اور اتحادی افواج کے ٹھکانوں پر میزائل حملے کرنے کے بعد دونوں ممالک کے درمیان جنگ کا خدشہ بڑھ  گیا ہے۔ ایران کے اس قدم کو کمانڈر جنرل قاسم سلیمانی کی موت کا بدلہ اور امریکہ سے جنگ کے اعلان کے طور پر دیکھا جا رہا ہے۔ ایران نے قاسم سلیمانی کی موت کے بعد اس کا بدلہ لینے کی بات کہی تھی۔
First published: Jan 08, 2020 01:35 PM IST