ہندوستانی نژاد نتاشا پیریانایاگم کومسلسل دوسری بارجانس ہاپکنز سےملااعزاز، دنیاکی سب سے ذہین طالبہ قرار
@ShujaUH
سال 2021 کے موسم بہار میں گریڈ 5 کی طالبہ کے طور پر انھوں نے جانز ہاپکنز سینٹر فار ٹیلنٹڈ یوتھ (CTY) کا امتحان بھی دیا۔ ان کے وربل اور کانٹیٹیو ٹیسٹ کے اسکورز گریڈ 8 کی اعلیٰ کارکردگی کے 90 ویں پرسنٹائل کے برابر ہے۔
ہندوستانی نژاد امریکی طالبہ نتاشا پیرانایاگم (Natasha Perianayagam) کو 76 مختلف ممالک کے 15,000 سے زائد طلبہ کے جائزوں کے نتائج کی بنیاد پر لگاتار دوسرے سال کے لیے جانس ہاپکنز سینٹر فار ٹیلنٹڈ یوتھ (Johns Hopkins Center For Talented Youth) کی فہرست میں ’دنیا کے سب سے ذہین‘ طلبہ کی فہرست میں نامزد کیا گیا۔ جو کہ گریڈ لیول سے اوپر ہے۔ تیرا سالہ پیرانایاگم نیو جرسی کے فلورنس ایم گاڈینیر مڈل اسکول میں پڑھتی ہے۔
سال 2021 کے موسم بہار میں گریڈ 5 کی طالبہ کے طور پر انھوں نے جانز ہاپکنز سینٹر فار ٹیلنٹڈ یوتھ (CTY) کا امتحان بھی دیا۔ ان کے وربل اور کانٹیٹیو ٹیسٹ کے اسکورز گریڈ 8 کی اعلیٰ کارکردگی کے 90 ویں پرسنٹائل کے برابر ہے، جو اسے سال کے لیے اعزاز کی فہرست میں لے گئے۔ پیر (6 فروری 2023) کو یونیورسٹی کی طرف سے ایک پریس ریلیز جاری کی گئی۔ اس کے مطابق اس سال اسے ایس اے ٹی، اے سی ٹی، اسکول اور کالج کی قابلیت ٹیسٹ یا سی ٹی آئی ٹیلنٹ سرچ کے ایک حصے کے طور پر لیا گیا دیگر ٹیسٹ میں ان کی شاندار کامیابی پر تسلیم کیا گیا۔ یہ بھی پڑھیں:
پیرانایاگم کے والدین چینائی سے ہیں، انھوں نے پی ٹی آئی کو بتایا کہ اپنے فارغ وقت میں وہ جے آر آر ٹولکین کی کتابیں پڑھانے اور ڈرائنگ کرنا پسند کرتی ہیں۔ دنیا بھر سے اس طرح کے قابل لوگوں کی شناخت کرنے اور ان کی تعلیمی قابلیت کی مکمل تفہیم فراہم کرنے کے لیے سی ٹی وئی اوپر کے درجے کی جانچ کا استعمال کرتا ہے۔
یونیورسٹی کی پریس ریلیز کے مطابق نتاشا پیرانایاگم نے 22-2021 تعلیمی سال میں 76 مختلف ممالک کے 15,300 دیگر طلبہ کے ساتھ سی ٹی وائی میں داخلہ لیا۔
Published by:Mohammad Rahman Pasha
First published:
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔