ہوم » نیوز » شمالی ہندوستان

Indian Railways: کورونا وائرس کے بڑھتے معاملات کی وجہ سے کیا پھر سے رد ہوجائیں گی سبھی ٹرینیں؟ ریلوے کا آیا بڑا بیان

Indian Railways: ملک بھر میں کورونا وائرس کے بڑھتے معاملات کے درمیان ہندوستانی ریلوے نے ممبئی سینٹرل سے احمد آباد کے درمیان چلنے والی تیجس ایکسپریس کو ایک مہینے کیلئے بند کردیا ہے ۔ ایسے میں یہ سوال اٹھنے لگے ہیں کہ کیا ملک میں ٹرینوں کے بند ہونے کا سلسلہ پھر سے شروع ہوسکتا ہے ؟

  • Share this:
Indian Railways: کورونا وائرس کے بڑھتے معاملات کی وجہ سے کیا پھر سے رد ہوجائیں گی سبھی ٹرینیں؟ ریلوے کا آیا بڑا بیان
Indian Railways: کورونا وائرس کے بڑھتے معاملات کی وجہ سے کیا پھر سے رد ہوجائیں گی سبھی ٹرینیں؟ ریلوے کا آیا بڑا بیان

نئی دہلی : ملک میں ایک مرتبہ پھر کورونا وائرس اپنے پیر پسارنے لگا ہے ۔ کورونا وائرس کے بڑھتے معاملات کو دیکھتے ہوئے ریاستی حکومتوں نے بندشیں لگانی شروع کردی ہیں ۔ کئی ریاستوں میں نائٹ کرفیو لاگو کردیا گیا ہے ۔ کچھ شہروں میں مکمل لاک ڈاون تو کچھ میں ویک اینڈ لاک ڈاون کا اعلان کیا گیا ہے ۔ بڑھتے معاملات کے درمیان ہندوستانی ریلوے نے ممبئی سینٹرل سے احمد آباد کے درمیان چلنے والی تیجس ایکسپریس کو ایک مہینے کیلئے بند کردیا ہے ۔ ایسے میں یہ سوال اٹھنے لگے ہیں کہ کیا ملک میں ٹرینوں کے بند ہونے کا سلسلہ پھر سے شروع ہوسکتا ہے ؟


اس سلسلہ میں ہندوستانی ریلوے کی جانب سے ایک تازہ بیان سامنے آیا ہے ۔ ریلوے بورڈ نے جمعہ کو ایک بیان جاری کرکے واضح کیا ہے کہ ہندوستانی ریلوے کا ٹرینوں کو روکنے یا اس پر پابندی لگانے کا ابھی کوئی منصوبہ نہیں ہے ۔ ریلوے بورڈ کے چیئرمین سنیت شرما نے کہا کہ جو لوگ سفر کرنا چاہتے ہیں ، ان کیلئے ٹرینوں کی کوئی کمی نہیں ہے ۔ میں سبھی کو یقین دلانا چاہتا ہوں کہ ڈیمانڈ کے مطابق ٹرینیں چلائی جائیں گی ۔ ان مہینوں میں ریلوے اسٹیشنوں پر مسافروں کی تعداد نارمل دیکھی گئی ہے ، ہم ضرورت کے مطابق ٹرینوں کی تعداد بڑھائیں گے ۔


سنیت شرما نے ان میڈیا رپورٹس کو بھی خارج کردیا ، جس میں دعوی کیا جارہا ہے کہ ٹرین سے سفر کرنے کیلئے اب کورونا نگیٹیو رپورٹ کی ضرورت ہوگی ۔ شرما نے مزید کہا کہ مہاراشٹر میں جن مزدوروں کی نقل مکانی کی بات کہی جارہی ہے وہ نقل مکانی نہیں بلکہ یہ ریلوے کے نارمل مسافر ہیں ۔ نائٹ کرفیو سے بچنے کیلئے یہ جلدی اسٹیشن پہنچ جاتے ہیں ، جس کی وجہ سے بھیڑ نظر آرہی ہے ۔ یہاں ٹرینوں کی آمدورفت کو روکنے کا یا کم کرنے کیلئے ابھی تک کوئی آفیشیل اپیل نہیں ملی ہے ۔


ممبئی میں پلیٹ فارم ٹکٹ کی فروخت پر روک

مہاراشٹر کی راجدھانی ممبئی میں کورونا کا کافی زیادہ قہر دیکھا جارہا ہے ، جس کے پیش نظر کئی ریلوے اسٹیشنوں پر آج فوری اثر سے پلیٹ فارم ٹکٹوں کی فروخت بند کردی گئی ہے ۔ جن ریلوے اسٹیشنوں پر پلیٹ فارم ٹکٹوں کی فروخت بند کی گئی ہے ، ان میں لوک مانیہ تلک ٹرمنس ، کلیان ، تھانے ، دادر ، پنویل ، چھترپتی شیواجی مہاراج ٹرمنس شامل ہیں ۔ وسطی ریلوے کے سی پی آر او کے حوالے سے نیوز ایجنسی اے این آئی نے یہ جانکاری دی ہے ۔

ایک افسر نے جمعہ کو کہا کہ سینٹرل ریلوے نے ممبئی سی ایس ایم ٹی سمیت اپنے چھ طویل دوری کے اسٹیشنوں پر پلیٹ فارم ٹکٹوں کی فروخت کو فوری اثر سے بند کردیا ہے ۔ وسطی ریلوے کے چیف ترجمان شیواجی سوتار نے کہا کہ ممبئی سی ایس ایم ٹی کے علاہ ایل ٹی ٹی ، کلیان ، تھانے ، دادر اور پنویل اسٹیشنوں پر پلیٹ فارم ٹکٹ جاری کرنا بند کردیا گیا ہے ، جہاں سے طویل مسافت کی ٹرینیں چلتی ہیں ۔
Published by: Imtiyaz Saqibe
First published: Apr 09, 2021 04:20 PM IST