உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    بکنگ سائٹ پر فحش اشتہار دیکھ کر شخص نے سنائی کھری کھوٹی، ریلوے کے جواب سے اڑے سب کے ہوش

    Indian Railways, IRCTC, Ticket Booking :عام زبان میں  جو بھی آپ نے اپنے براؤزر میں سرچ کیا ہے تو اسی بنیاد پر  آپ کو اشتہارات  پیش کیے جائیں گے۔ ریلوے  کے ایک افسر  نے کہا کہ اگر ایسے اشتہارات سے بچنا ہے تو ٹکٹ بک کرنے سے پہلے براؤزر کی ہسٹری صاف کر لیں۔

    • Share this:
      نئی دہلی: ٹرانسپورٹ کے سب سے زیادہ موثر اور کارگر ذرائع کا نام لیا جائے تو سب سے پہلے ریلوے کا نام آتا ہے۔ ریلوے (Railways News)  پوری دنیا میں نقل و حمل کا دوسرا بڑا ذریعہ ہے۔ ہندوستان کو مسلسل چلانے میں انڈین ریلوے (Indian Railways)  کا بھی بہت بڑا حصہ ہے۔ اس کے علاوہ یہ اپنی کم قیمت اور مسافروں کو بہتر سہولیات دینے کے لیے مشہور ہے۔ ہندوستانی ریلوے کی ٹرینوں میں روزانہ لاکھوں لوگ سفر کرتے ہیں۔ بھارتی ریلوے جہاں شہریوں کی خدمت میں مصروف ہے وہیں کچھ لوگ بھی ہیں جو اس کا مذاق اڑانے میں مصروف ہیں۔

      کچھ دن پہلے ایک شخص نے ریلوے کی IRCTC ایپ پر آنے والے اشتہار کا مذاق اڑایا تھا۔ اس شخص نے ٹوئٹر پر آئی آر سی ٹی سی ایپ  (IRCTC APP)  پر آنے والے فحش  اشتہارات  (Vulgar Ads)   کا اسکرین شاٹ پوسٹ کیا تھا۔ اس اسکرین شاٹ کے ساتھ انہوں نے لکھا کہ آئی آر سی ٹی سی ٹکٹ بکنگ کے دوران آنے والے فحش اشتہارات نے کافی پریشان کر رکھا ہے۔

      آدمی نے مسئلہ حل کرنے کی درخواست کی۔
      انہوں نے ٹوئٹر پر لکھا کہ اس طرح کے اشتہارات دیکھ کر بہت شرم آتی ہے اور یہ ایک بار نہیں کئی بار آ رہے ہیں۔ اس شخص نے کہا کہ ہندوستانی ریلوے سے درخواست ہے کہ وہ اس معاملے کو دیکھیں اور جلد از جلد اس مسئلے کو حل کرنے کی کوشش کریں۔

      اب ریلوے کی جانب سے ٹویٹ کرنے والے شخص کو جواب دیا گیا ہے۔ ریلوے نے ٹویٹر کے یوزر سے درخواست کی کہ وہ اس طرح کے اشتہارات سے بچنے کے لیے ٹکٹ بک کرتے وقت اپنی براؤزر کی ہسٹری اور کوکیز کو صاف کریں۔ ریلوے کے اس جواب کے بعد اب سوشل میڈیا ٹوئٹر یوزر  کے حوالے سے میمز کی بھرمار ہے۔

      IRCTC, Indian Railways

      Indian Railways

      آئیے آپ کو بتاتے ہیں کہ ٹکٹ بکنگ کے وقت اشتہارات دکھانے کے لیے IRCTC گوگل کے ایڈورٹائزنگ ٹول ADX کا استعمال کرتا ہے۔ یہ ٹول براؤزر میں پہلے سے سرچ کی گئی ہسٹری  کی بنیاد پر صارف کو اشتہار دکھاتا ہے۔

      IRCTC Update, Railway Ticket Booking

      Railway News, Indian Railways
      عام زبان میں  جو بھی آپ نے اپنے براؤزر میں سرچ کیا ہے تو اسی بنیاد پر  آپ کو اشتہارات  پیش کیے جائیں گے۔ ریلوے  کے ایک افسر  نے کہا کہ اگر ایسے اشتہارات سے بچنا ہے تو ٹکٹ بک کرنے سے پہلے براؤزر کی ہسٹری صاف کر لیں۔
      Published by:Sana Naeem
      First published: