ہوم » نیوز » شمالی ہندوستان

پلوامہ میں سیکورٹی اہلکاروں کے ساتھ مڈبھیڑ میں جیش محمد کے چاردہشت گرد ہلاک

پولیس کے ترجمان نے بتایا کہ پلوامہ کے ہنجن علاقے میں دہشت گردوں کی موجودگی کی خفیہ اطلاع کی بنیاد پرسیکورٹی اہلکاروں نےعلی الصبح ہی علاقے کی گھیرا بندی کردی اورتلاشی مہم چلائی۔

  • Share this:
پلوامہ میں سیکورٹی اہلکاروں کے ساتھ مڈبھیڑ میں جیش محمد کے چاردہشت گرد ہلاک
فائل فوٹو

جنوبی کشمیرکے پلوامہ ضلع میں ہفتہ کوسیکورٹی اہلکاروں کے ساتھ مڈبھیڑ میں جیش محمد کے چاردہشت گرد مارے گئے۔ اس میں ایک دہشت گرد کے پاکستانی ہونے کا خدشہ ظاہرکیا جارہا ہے۔ پولیس کے ایک ترجمان نے بتایا کہ پلوامہ کے ہنجن علاقے میں دہشت گردوں کی موجودگی کی خفیہ اطلاع کی بنیاد پرسیکورٹی اہلکاروں نےعلی الصبح ہی علاقے کی گھیرا بندی کردی اورتلاشی مہم چلائی۔


پولیس ترجمان نے بتایا کہ جب سیکورٹی اہلکارتلاشی میں مصروف تھے، تووہاں پوشیدہ دہشت گردوں نے ان پرگولیاں چلا دیں۔ افسرنے بتایا کہ سیکورٹی اہلکاروں نے بھی جوابی کارروائی کی، جس کے بعد مڈبھیڑ شروع ہوگئی، جس میں چاردہشت گرد مارے گئے۔


انہوں نے بتایا کہ مارے گئے دہشت گردوں کی شناخت مزمل احمد ڈار، وسیم اکرم وانی اورمزمل نظیربھٹ کے طورپرہوئی ہے۔ سبھی دہشت گرد پلوامہ کے رہنے والے تھے۔ مڈبھیڑ کے مقام سے ہتھیاراوردیگراشیا برآمد کی گئی ہیں۔ ایک دہشت گرد کوپاکستانی بتایا جارہا ہے۔  انہوں نے بتایا کہ سبھی دہشت گرد ممنوعہ تنظیم جیش محمد سے منسلک تھے اورسیکورٹی اداروں اورشہریوں پرحملے سمیت کئی دہشت گردانہ واردات کے سلسلے میں ان کی تلاش تھی۔ مڈبھیڑ کی مقام سے رائفل سمیت ہتھیاراورکارتوس ملے ہیں۔

First published: Dec 29, 2018 10:08 PM IST