ہوم » نیوز » شمالی ہندوستان

اڑی میں پاکستان کی سرحدی ایکشن ٹیم کے دو جوانوں کو ہندوستانی فوج نے مار گرایا

ہندوستانی فوج نے لائن آف کنٹرول کے نزدیک پاکستان کی سرحدی ایکشن ٹیم بی اے ٹی کے دو فوجیوں کو مار گرایا ہے۔

  • UNI
  • Last Updated: May 26, 2017 04:24 PM IST
  • Share this:
  • author image
    NEWS18-Urdu
اڑی میں پاکستان کی سرحدی ایکشن ٹیم کے دو جوانوں کو ہندوستانی فوج نے مار گرایا
ہندوستانی فوج نے لائن آف کنٹرول کے نزدیک پاکستان کی سرحدی ایکشن ٹیم بی اے ٹی کے دو فوجیوں کو مار گرایا ہے۔

سری نگر: فوج نے جمعہ کے روز شمالی کشمیر کے ضلع بارہمولہ میں لائن آف کنٹرول (ایل او سی) پر پاکستانی باڈر ایکشن ٹیم (بیٹ) سے منسلک دو اہلکاروں کو ہلاک کرنے کا دعویٰ کیا۔ فوج کا کہنا ہے کہ بیٹ سے منسلک دو اہلکاروں کو اُس وقت ہلاک کیا گیا جب وہ بھارتی فوج کی ایک گشتی پارٹی پر حملے کے ارادے سے بھارتی حدود میں داخل ہوگئے تھے۔ وزارت دفاع کے ترجمان کرنل راجیش کالیا کے مطابق اوڑی سیکٹر کے گل ہٹہ چوکی کے نزدیک دو بھاری مسلح بندوق بردار جمعہ کی صبح ہندوستانی حدود میں داخل ہوگئے اور فوج کی ایک گشتی پارٹی پر گھات لگاکر حملہ کرنے کی کوشش کی۔

انہوں نے بتایا کہ تاہم مستعد فوجیوں نے بندوق برداروں کو دیکھتے ہی گولیاں چلائیں، جس کے بعد طرفین کے مابین باضابطہ طور پر جھڑپ کا آغاز ہوا‘۔ دفاعی ترجمان نے بتایا کہ فائرنگ کے تبادلے میں دو دراندازوں کو ہلاک کیا گیا۔ انہوں نے بتایا کہ مہلوک دراندازوں کی شناخت بعدازاں پاکستانی بارڈر ایکشن ٹیم سے منسلک اہلکاروں کے بطور کی گئی ۔

مسٹر راجیش کالیا نے بتایا کہ اس ماہ کے اوائل میں پاکستانی فوج نے ایسی ہی ایک کاروائی میں ہماری فوج کے دو اہلکاروں کی لاشیں مسخ کی تھیں۔ خیال رہے کہ 21 مئی کو شمالی ضلع کپواڑہ کے نوگام سیکٹر میں جنگجوؤں اور سیکورٹی فورسز کے مابین ہونے والی ایک خونریز جھڑپ میں 4 جنگجو اور 3 فوجی اہلکار ہلاک ہوگئے۔

First published: May 26, 2017 04:07 PM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading