سوڈان سے لوٹے 29 راجستھانی افراد نے سنائی خوفناک آپ بیتی، سینے پر تانی رائفل، پھر موبائل فون اور رقم چھین لے گئے

سوڈان سے لوٹے 29 راجستھانی افراد نے سنائی خوفناک آپ بیتی

سوڈان سے لوٹے 29 راجستھانی افراد نے سنائی خوفناک آپ بیتی

سوڈان سے آپریشن کاویری کے تحت فضائیہ کے ہوائی جہاز سے 360 ہندوستانی لوگوں کو ہندوستان واپس لایا جا چکا ہے۔ اس میں راجستھان کے 29 لوگ بھی شامل ہیں جو سوڈان میں جاری خانہ جنگی کے دوران وہاں پھنسے ہوئے تھے۔

  • News18 Urdu
  • Last Updated :
  • Jaipur, India
  • Share this:
    جے پور: سوڈان سے آپریشن کاویری کے تحت  فضائیہ کے ہوائی جہاز سے 360 ہندوستانی لوگوں کو ہندوستان واپس لایا جا چکا ہے۔ اس میں راجستھان کے 29 لوگ بھی شامل ہیں جو سوڈان میں جاری خانہ جنگی کے دوران وہاں پھنسے ہوئے تھے۔ ہندوستان واپس آنے والے لوگوں نے اب ریپڈ سپورٹ فورسز (RSF) پر الزام لگاتے ہوئے کہا کہ وہ زبردستی ان کی کمپنی میں گھس کر ان کے سینے پر رائفل تان دی۔ اس کے بعد رقم اور موبائل چھین لے گئے۔

    سوڈان سے ہندوستان واپس آنے والے لوگوں نے اپنی حالت زار بیان کرتے ہوئے کہا کہ وہاں بڑی مشکل سے کھانے کے انتظام ہو پا رہے تھے۔ حالات بہت خراب بنے ہوئے ہیں۔ اس پر ایک اور شخص نے کہا کہ ہم ہندوستانی سفارت خانے سے مسلسل رابطے میں تھے اور بسوں کا بندوبست کرنے کو کہہ رہے تھے، کیونکہ ہمارے پاس کافی ڈیزل موجود تھا۔ اس کے بعد ہندوستانی فوج نے ہم تک پہنچ کر ہمیں بحفاظت ہندوستان واپس لے آئے۔

    دنتے واڑہ حملے کو ان نکسلیوں نے دیا انجام، 4 ٹاپ نکسلی لیڈروں نے کی تھی منصوبہ بندی

    کیا عتیق احمد کے دفتر میں شائستہ پروین نے کی تھی خودکشی کی کوشش؟ یہ افواہ ہے یا سچ، آگئی پولیس رپورٹ

    رائفل تان کر لوٹ لیا سامان
    سوڈان سے ہندوستان واپس آنے والے ایک ہندوستانی نے وہاں کی صورتحال بیان کرتے ہوئے بتایا کہ ہماری کمپنی کے قریب آر ایس ایف کے خیمے لگے ہوئے تھے۔ آر ایس ایف سیکورٹی فورسز زبردستی ہماری کمپنی میں داخل ہو گئے اور ہمارے سینے پر رائفلیں تان کر ہمارے پیسے اور موبائل چھین لے گئے۔

    آپریشن کاویری کے تحت سوڈان سے نکالا
    حکومت ہند سوڈان میں پھنسے ہوئے ہندوستانی شہریوں کو آپریشن کاویری کے تحت فضائیہ کے ہوائی جہاز کے ذریعے نکال رہی ہے۔ ہندوستان سمیت دنیا بھر کے ممالک بھی اپنے شہریوں کو نکالنے کی جدوجہد کر رہے ہیں۔ امریکہ، فرانس، برطانیہ اور سعودی سمیت ممالک سوڈان سے اپنے شہریوں کو نکال رہے ہیں۔

    نہیں رکنے والا تشدد
    سوڈان میں فوج اور نیم فوجی دستوں کے درمیان مسلسل تشدد جاری ہے۔ جنگ بندی کے بعد بھی کئی مقامات سے تشدد کی اطلاعات ہیں۔ اس کا سب سے زیادہ اثر سوڈان کے دارالحکومت خرطوم میں دیکھا جا رہا ہے۔ خرطوم میں گذشتہ چند دنوں سے تشدد کا سلسلہ جاری ہے۔
    Published by:sibghatullah
    First published: