ہوم » نیوز » شمالی ہندوستان

ملک کی اقتصادی شرح ترقی 7.7 فیصد پر پہنچی ، نوٹ بندی اور جی ایس ٹی کا اثر ختم !۔

نوٹ بندي اور مصنوعات و خدمات ٹیکس (جی ایس ٹی) لاگو کئے جانے سے آنے والی اقتصادی سست روی اب ختم ہوتی نظر آرہی ہے

  • UNI
  • Last Updated: May 31, 2018 09:08 PM IST
  • Share this:
  • author image
    NEWS18-Urdu
ملک کی اقتصادی شرح ترقی 7.7 فیصد پر پہنچی ، نوٹ بندی اور جی ایس ٹی کا اثر ختم !۔
علامتی تصویر : رائٹر

نئی دہلی: نوٹ بندي اور مصنوعات و خدمات ٹیکس (جی ایس ٹی) لاگو کئے جانے سے آنے والی اقتصادی سست روی اب ختم ہوتی نظر آرہی ہے کیونکہ اس سال مارچ میں ختم ہونےوالی چوتھی سہ ماہی میں زراعت، مینوفیکچرنگ اور پیداواری شعبے تیزی کے بل پر ملک کی اقتصادی شرح ترقی 7.7 فیصد تک پہنچ گئی۔ آخری سہ ماہی میں کچھ تائید ملنے سے سال 2017-18 میں مجموعی گھریلو پیداوار(جی ڈی پی) کی شرح 6.7 فیصد پر رہی۔

اس طرح اقتصادی ترقی کے معاملے میں ہندوستان نے چوتھی سہ ماہی میں چین کو پچھاڑکر دنیا میں سب سے تیزی سے بڑھنے والے معیشت کے رخ کو مسلسل دوسری سہ ماہی میں برقرار رکھا ہے۔

مرکزی شماریات دفتر ( سی ایس او) کی طرف سے آج یہاں جاری جی ڈی پی کے اعداد و شمار کے مطابق سال 2017-18 کی پہلی سہ ماہی کے بعد سے مسلسل آخری سہ ماہی تک اضافے کا رخ برقرار رہا ہے۔ پہلی سہ ماہی میں جہاں شرح ترقی 5.6 فیصد پر لڑھک گئی تھی ، وہیں دوسری سہ ماہی میں یہ سدھركر 6.3 فیصد اور تیسری سہ ماہی میں 7.0 فیصد رہی تھی۔ ابھی مارچ میں ختم وہنے والی چوتھی سہ ماہی میں یہ تجزیہ کاروں کے تمام اندازوں کو پار کرتے ہوئے 7.7 فیصد تک پہنچ گئی ہے۔

اس سہ ماہی میں زرعی شعبے کی شرح ترقی 4.5 فیصد رہی جبکہ تجزیہ کاروں نے اس کے 3.0 فیصد سے کم رہنے کا اندازہ ظاہر کیا تھا۔ اس دوران مینوفیکچرنگ 9.1 فیصد اور تعمیر اتی شعبے میں 11.5 فیصد کی شرح سے اضافہ ہوا ہے۔ سی ایس او کے مطابق سال 2017-18 میں جی ڈی پی کی شرح ترقی 6.7 فیصد رہی ہے۔

First published: May 31, 2018 09:08 PM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading