ہوم » نیوز » شمالی ہندوستان

تیسری سہ ماہی میں جی ڈی پی شرح ترقی بڑھ کر ہوئی 7.2 فیصد ی ، چین سے آگے پہنچا ہندوستان

رواں مالی سال ( 2018-18) کی اکتوبر - دسمبر سہ ماہی میں ملک کی جی ڈی پی شرح ترقی بڑھ کر 7.2 فیصد ہوگئی ہے ، وہیں اس سے پہلی سہ ماہی یعنی جولائی - ستمبر کے دوران جی ڈی پی شرح ترقی 6.5 فیصدرہی تھی

  • Share this:
  • author image
    NEWS18-Urdu
تیسری سہ ماہی میں جی ڈی پی شرح ترقی بڑھ کر ہوئی 7.2 فیصد ی ، چین سے آگے پہنچا ہندوستان
رواں مالی سال ( 2018-18) کی اکتوبر - دسمبر سہ ماہی میں ملک کی جی ڈی پی شرح ترقی بڑھ کر 7.2 فیصد ہوگئی ہے ، وہیں اس سے پہلی سہ ماہی یعنی جولائی - ستمبر کے دوران جی ڈی پی شرح ترقی 6.5 فیصدرہی تھی

نئی دہلی : رواں مالی سال ( 2018-18) کی اکتوبر - دسمبر سہ ماہی میں ملک کی جی ڈی پی شرح ترقی بڑھ کر 7.2 فیصد ہوگئی ہے ، وہیں اس سے پہلی سہ ماہی یعنی جولائی - ستمبر کے دوران جی ڈی پی شرح ترقی 6.5 فیصدرہی تھی ۔ سالانہ بنیاد پر دیکھیں تو مالی سال 2018 کی دوسری سہ ماہی میں ملک کی جی ڈی پی سات فیصدی پر رہی تھی ۔ مالی سال 2018 میں جی ڈی پی 6.6 فیصد رہنے کا تخمینہ ہے ۔

آپ کو بتادیں کہ یہ اعداد وشمار ماہرین اقتصادیات کے تخمینوں سے بہتر ہیں۔ ماہرین اقتصادیات کے زیادہ تر پول میں جی ڈی پی شرح ترقی 6.5 فیصد سے بڑھ کر 6.9 فیصد رہنے کا تخمینہ تھا ۔ ان بہتر اعداد و شمار کے بعد ہندوستان اس سہ ماہی میں چین کی شرح ترقی 6.8 کو پیچھے چھوڑ کر دنیا میں سب سے تیزی سے ترقی کرنا والا ملک بن گیا ہے۔

اس مالی سال ( 2017-18) کی پہلی سہ ماہی میں ترقی کی شرح کے اعداد و شمار 13سہ ماہی کی نچلی سطح پر پہنچ گئے تھے اور اس کیلئے ماہرین اقتصادیات نے نومبر 2016 میں نوٹ بندی سمیت بڑے اقتصادی الٹ پھیر کو ذمہ دار قرار دیا تھا۔

First published: Feb 28, 2018 07:31 PM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading