உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    Engine Vibration: انجن وائبریشن کی وجہ سے انڈیگو دہلی-ادے پور فلائٹ کی واپسی، آخر کیا ہے وجہ؟

     طیارہ بحفاظت لینڈ کر گیا

    طیارہ بحفاظت لینڈ کر گیا

    IndiGo Delhi Udaipur: ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ تمام مسافروں کو ایک دوسرے ہوائی جہاز میں منتقل کیا گیا، جو ادے پور جانے والا تھا۔ اس سے ایک دن پہلے اسپائس جیٹ کے ایک طیارہ نے دہلی سے ناسک کے لیے اڑان بھری تھی

    • News18 Urdu
    • Last Updated :
    • Delhi | Mumbai | Agra | Hyderabad | Kolkata [Calcutta]
    • Share this:
      IndiGo Delhi Udaipur: ڈائریکٹوریٹ جنرل آف سول ایوی ایشن (DGCA) کے ایک سینئر اہلکار کے مطابق انڈیگو (IndiGo) کا ایک طیارہ ادے پور کے راستے جمعرات کو انجن وائبریشن کی وجہ سے دہلی واپس آیا اور جہاز کو گراؤنڈ کر دیا گیا ہے۔ ڈائریکٹوریٹ جنرل آف سول ایوی ایشن اس واقعے کی تحقیقات کرے گا۔

      جمعرات کو تکنیکی خرابیوں کی وجہ سے دہلی ہوائی اڈے پر واپس آنے والے طیارے کا یہ دوسرا واقعہ ہے۔ اہلکار نے کہا کہ دہلی سے ادے پور جانے والی انڈیگو کی پرواز A320 نیو ایئر کرافٹ کے ذریعے چلائی گئی، اس دوران انجن 2 میں وائبریشن ہونے کے بعد ایئر ٹرن بیک کیا گیا، یہ واقعہ ہنگامی حالات میں پیش آتا ہے۔

      طیارہ بحفاظت لینڈ کر گیا اور اسے واپس بھیج دیا دیا گیا ہے۔ عہدیدار نے مزید کہا کہ ڈی جی سی اے اس واقعہ کی تفصیلی جانچ کرے گا۔ ایک بیان میں ایئر لائن نے کہا کہ اس کی ایئربس کی پرواز 6E-6264 دہلی سے ادے پور تکنیکی خرابی کی وجہ سے واپس دہلی لوٹ گئی۔

      یہ بھی پڑھیں: 

      Swiggy, Zomato جیسے ایپ سے آن لائن کھانا منگانا 60 فیصد تک مہنگا؟ سروے سے بڑا انکشاف

      یہ بھی پڑھیں: 

      مرد اس خاتون کو گڑیا کے طور پر سمجھتے ہیں لیکن حقیقی زندگی میں نہیں رکھنا چاہتا کوئی رشتہ، جانئے پورا ماجرا

      ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ تمام مسافروں کو ایک دوسرے ہوائی جہاز میں منتقل کیا گیا، جو ادے پور جانے والا تھا۔ اس سے ایک دن پہلے اسپائس جیٹ کے ایک طیارہ نے دہلی سے ناسک کے لیے اڑان بھری تھی، جس میں 89 مسافر سوار تھے، ایک آٹو پائلٹ کی خرابی کی وجہ سے درمیان میں واپس آ گیا۔ اس واقعہ کی بھی ڈی جی سی اے تحقیقات کرے گی۔
      Published by:Mohammad Rahman Pasha
      First published: