اپنا ضلع منتخب کریں۔

    مسلمان اپنا فیصلہ کرتے وقت کسی سیاسی پارٹی کے بہکاوے میں نہ آئیں: اندریش کمار

    تصویر: یو این آئی

    تصویر: یو این آئی

    اندریش کمار نے کہا کہ مسلمان ایک سمجھدار قوم ہے۔ ان کے پاس اپناویژن بھی ہے اور وہ اپنی حیثیت رکھتے ہیں لہذا وہ کسی بھی پارٹی کے بہکاوے میں نہیں آئیں گے

    • UNI
    • Last Updated :
    • Share this:

      مسلمانوں سے اپنے حق میں اپنا فیصلہ خود کرنے کی اپیل کرتے ہوئے راشٹریہ مسلم منچ کے سرپرست اور آر ایس ایس کے سینئر لیڈر اندریش کمار نے کہا کہ مسلمان فیصلہ کرتے وقت کسی سیاسی پارٹی کے بہکاوے میں نہ آئیں بلکہ اپنے مستقبل کا فیصلہ خود کریں۔ یہ بات انہوں نے یہاں مودی حکومت کے نامزد کردہ مسلم عہدیداروں کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔


      انہوں نے کہا کہ مسلمان ایک سمجھدار قوم ہے۔ ان کے پاس اپناویژن بھی ہے اور وہ اپنی حیثیت رکھتے ہیں لہذا وہ کسی بھی پارٹی کے بہکاوے میں نہیں آئیں گے۔ ساتھ ہی انہوں نے اپنے مسلم عہدیداروں سے اپیل کی کہ وہ مسلمانوں سے اپیل کریں کہ وہ غلامی والا فیصلہ نہ کریں بلکہ آزاد قوم کی طرح فیصلہ کریں اور کسی پارٹی کا ووٹ بینک بن کر رنہ رہیں۔ انہوں نے یہ بات اس پس منظر میں کہی کہ کہا جارہا ہے کہ مسلمانوں نے بی جے پی کو ہرانے کے لئے ووٹ دینے کا فیصلہ کیا ہے۔


      انہوں نے مودی حکومت کی مسلمانوں کے تئیں کامیابی شمار کراتے ہوئے کہا کہ سب سے زیادہ رابطہ مسلم ممالک سے مودی حکومت نے ہی کیا ہے۔ انہوں نے دعوی کیا کہ وزیر اعظم نریندر مودی ان مسلم ممالک میں بھی گئے جہاں اب تک کسی ہندوستانی وزیر اعظم نے قدم نہیں رکھا تھا۔ اسی کے ساتھ انہوں نے کہا کہ بی جے پی حکومت نے یہاں مسلمانوں کے ساتھ سب سے زیادہ رابطہ رکھا ہے۔ اندریش کمار نے کانگریس پر مسلمانوں کو بی جے پی سے ڈرانے کا الزام لگاتے ہوئے کہا کہ جھوٹی زندگی کے لئے مسلمانوں کو ڈرایا جارہا ہے۔ انہوں نے ہمت سے زندگی گزارنے کی بات کرتے ہوئے کہا کہ جس دن مسلمان سیاسی پارٹیوں سے ڈرنا چھوڑ دیں گے اسی دن ان کی زندگی بدل جائے گی۔


      انہوں نے کہا کہ مسلم راشٹریہ منچ ایک سماجی تحریک ہے اور اس کا مقصد سماج میں تبدیلی لانا ہے اور اس تنظیم نے مسلمانوں کی فلاح و بہبود کے لئے پانچ کروڑ روپے کا فنڈ مختص کیا ہے۔ جس میں تعلیمی مدد، نکاح میں مدد،بیٹیوں کی مدد وغیرہ اسکیمیں شامل ہیں۔ جھارکھنڈ اقلیتی کمیشن کے سابق چیرمین اور مسلم راشٹریہ منچ کے اہم کنوینر ڈاکٹر شاہد اختر نے این ڈی اے حکومت کی کارکردگی اور اسکیموں کے بارے میں بتاتے ہوئے کہا کہ اس حکومت کے دوران مسلمان نہ صرف سول سروسز میں زیادہ آئے ہیں بلکہ تعلیم کے میدان میں بھی آگے بڑھ رہے ہیں۔ انہوں نے عصری تعلیم کے ساتھ دینی تعلیم پر توجہ مرکوز کرنے کی اپیل کرتے ہوئے کہا کہ دینی تعلیم سے ایک انسان بن سکتے ہیں۔


      حج کمیٹی آف انڈیا کے سابق چیرمین تنویر علوی نے اردو اخبارات کی منفی رپورٹنگ پر سخت تنقید کرتے ہوئے کہا کہ اردو اخبارات رام جنم بھومی کے تعلق سے غلط فہمی پھیلا رہے ہیں اور مسلمانوں کو گمراہ کر رہے ہیں۔


      First published: