اپنا ضلع منتخب کریں۔

    گائے کے گوبر سے بن سکتا ہے بنکر، کینسر کا علاج بھی ممکن: آر ایس ایس

    فائل فوٹو: گیٹی امیجیز

    فائل فوٹو: گیٹی امیجیز

    اندریش نے دعوی کیا، دنیا کی 90 فیصد آبادی گائے کے دودھ پر منحصر ہے اور اسی لیے یہ انسانیت کی ماں کہی جاتی ہے۔

    • Share this:
      نئی دہلی۔ آر ایس ایس کے تھنک ٹینک اندریش کمار نے گائے کے گوشت کو زہر قرار دیا ہے۔ انہوں نے دعوی کیا کہ اس کے پیشاب سے کینسر جیسی بیماریوں کا علاج کیا جا سکتا ہے۔ ساتھ ہی کہا کہ گوبر کو بنکر بنانے میں بھی استعمال کیا جا سکتا ہے۔ اندریش کمار نے گائے کو 'انسانیت کی ماں' قرار دیا اور کہا کہ اس کے دودھ اور گوبر کے کافی فوائد ہیں۔ انہیں مختلف کاموں میں استعمال کیا جا سکتا ہے۔ آر ایس ایس لیڈر نے کہا کہ گائے کا گوشت زہر ہے اور کسی بھی مذہب میں گوودھ کی اجازت نہیں ہے۔

      اندریش نے دعوی کیا، دنیا کی 90 فیصد آبادی گائے کے دودھ پر منحصر ہے اور اسی لیے یہ انسانیت کی ماں کہی جاتی ہے۔ گائے زہریلی چیزوں کو اپنے پاس ہی رکھتی ہے۔ اس کے باوجود دودھ اور گوبر دیتی ہے۔ انہوں نے کہا، گوبر کو بنکر بنانے کے لئے بھی استعمال کیا جا سکتا ہے۔ عام آدمی اسے مکان بنانے کے لئے سیمنٹ کے طور پر بھی استعمال کرتا ہے۔
      First published: