உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    جموں و کشمیر : پونچھ میں لائن آف کنٹرول پر دراندازی کی کوشش ناکام ، ایک درانداز ہلاک

    ہندوستانی فوج ۔ فائل فوٹو

    فوج نے گذشتہ شام جموں وکشمیر کے ضلع پونچھ میں لائن آف کنٹرول (ایل او سی)پر دراندازی کی کوشش کو ناکام بناتے ہوئے ایک درانداز کو ہلاک کیا ۔

    • UNI
    • Last Updated :
    • Share this:
      جموں : فوج نے گذشتہ شام جموں وکشمیر کے ضلع پونچھ میں لائن آف کنٹرول (ایل او سی)پر دراندازی کی کوشش کو ناکام بناتے ہوئے ایک درانداز کو ہلاک کیا ۔وزارت دفاع کے ترجمان نے یہ اطلاع دیتے ہوئے کہا کہ فوج نے مارے گئے درانداز کی لاش برآمد کی ہے۔ انہوں نے کہا ’ایل او سی کے پونچھ سیکٹر جہاں گذشتہ شام دراندازی کی کوشش ناکام بناگئی ، سے ایک درانداز کی لاش برآمد کی گئی ہے‘۔
      ترجمان نے کہا کہ دراندازوں کو محفوظ راستہ فراہم کرنے کے لئے پاکستانی فوجیوں کی جانب سے فائرنگ بھی کی گئی تھی۔ انہوں نے بتایا ’ ایل او سی پر تعینات مستعد فوجیوں نے دراندازوں کی کوشش کو ناکام بنادیا‘۔
      واضح رہے کہ فوج کی شمالی کمان کے کمانڈر لیفٹیننٹ جنرل دیوراج انبو نے 14 فروری کو ادھم پور میں میں ایک نیوز کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے دعویٰ کیا کہ ایل او سی کے دوسری طرف لانچنگ پیڈس پر قریب 300 جنگجو بھارتی حدود میں دراندازی کرنے کے انتظار میں بیٹھے ہوئے ہیں۔
      First published: