ہوم » نیوز » شمالی ہندوستان

طیارہ بردار بحری جہاز آئی این ایس وکرامادتیہ میں لگی آگ ، بحریہ نے بتایا : سبھی اہلکار محفوظ

Fire in INS Vikramaditya: آئی این ایس وکرمادتیہ کے سیلر ایکومڈیشن کمپارٹمنٹ میں آگ لگ گئی ۔ بتایا جارہا ہے کہ ڈیوٹی اسٹاف نے سیلر ایکومڈیشن کمپارٹمنٹ میں آگ اور دھنواں دیکھا اور اس کے بعد آگ بجھانے کی کارروائی کی گئی ۔

  • Share this:
طیارہ بردار بحری جہاز آئی این ایس وکرامادتیہ میں لگی آگ ، بحریہ نے بتایا : سبھی اہلکار محفوظ
بحری جہاز آئی این ایس وکرامادتیہ میں لگی آگ ، بحریہ نے بتایا : سبھی اہلکار محفوظ

ممبئی : ہندوستان کے طیارہ بردار بحری جہاز آئی این ایس وکرمادتیہ میں ہفتہ کی صبح معمولی آگ لگ گئی ۔ حالانکہ اس دوران کسی بھی طرح کا کوئی نقصان نہیں ہوا ۔ اس بات کی جانکاری بحریہ کے ترجمان نے دی ہے ۔ فی الحال آگ پر قابو پالیا گیا ہے ۔ اس کے علاوہ واقعہ کی جانچ شروع کرنے کا بھی حکم دیدیا گیا ہے ۔ آئی این ایس وکرمادتیہ اس وقت کاروار ہاربر میں ہے ۔


آئی این ایس وکرمادتیہ کے سیلر ایکومڈیشن کمپارٹمنٹ میں آگ لگ گئی ۔ بتایا جارہا ہے کہ ڈیوٹی اسٹاف نے سیلر ایکومڈیشن کمپارٹمنٹ میں آگ اور دھنواں دیکھا اور اس کے بعد آگ بجھانے کی کارروائی شروع کی گئی ۔ فورا کی گئی اس کارروائی کے بعد آگ پر قابو پالیا گیا ۔ بحریہ کے ایک ترجمان نے یہاں ایک بیان میں بتایا کہ آگ بجھا دی گئی ہے اور جہاز میں سوار سبھی اہلکار محفوظ ہیں ۔


بیان میں کہا گیا ہے کہ ڈیوٹی پر تعینات اہلکارں نے جنگی جہاز میں بحریہ کے رہنے والے حصے سے دھنواں اٹھتے دیکھا ۔ کہا گیا ہے کہ جہاز کے ڈیوٹی عملہ نے آگ کو بجاھنے کیلئے فوری کارروائی کی ۔ جہاز میں سوار سبھی اہلکاروں کی گنتی کی گئی اور کوئی بڑا نقصان نہیں پہنچا ہے ۔ بحریہ کے ترجمان نے بتایا کہ اس واقعہ کی جانچ کا حکم دیدیا گیا ہے ۔ جہاز بندرگاہ پر کھڑا ہے ۔


کیو کلاس کے اس طیارہ بردار جہاز کو ہندوستان نے روس سے خریدا تھا ۔ باکو کے نام سے تیار ہوا یہ جہاز 1987 میں بحریہ میں شامل ہوا تھا ۔ اس نے 1996 تک سویت اور روسی بحریہ میں اپنی خدمات دی ۔ خاص بات ہے کہ خرچیلا ہونے کی وجہ سے اس کو بحریہ سے ہٹا لیا گیا تھا ۔ تین فٹ بال میدانوں کے سائز کے اس جہاز پر کل 22 ڈیک ہیں اور اس میں 1600 اہلکار رہتے ہیں ۔
Published by: Imtiyaz Saqibe
First published: May 08, 2021 10:47 AM IST