ہوم » نیوز » شمالی ہندوستان

بلند شہرتشدد: اخلاق قتل معاملے کے اہم گواہ تھے انسپکٹرسبودھ کمار، اس لئے ہوا قتل: اہل خانہ کا دعویٰ

سال 2015 میں گریٹرنوئیڈا کے دادری میں بھیڑ نے محمد اخلاق اوران کے بیٹے پرگھرمیں گھس کرحملہ کردیا تھا، جس میں اخلاق کو کافی چوٹیں آئی تھیں اوراسی کی وجہ سے اخلاق کی موت ہوگئی تھی۔ اس کیس میں انسپکٹرسبودھ کمار سنگھ گواہ نمبر-7 تھے۔

  • Share this:
بلند شہرتشدد: اخلاق قتل معاملے کے اہم گواہ تھے انسپکٹرسبودھ کمار، اس لئے ہوا قتل: اہل خانہ کا دعویٰ
بلند تشدد میں شہید ہوئے انسپکٹرسبودھ کمار سنگھ: فائل فوٹو

اترپردیش کے بلند شہرضلع کے سیانا گاوں میں پیرکوگئوکشی کی افواہ میں ہوئے تشدد کے بعد علاقے کے حالات کشیدہ ہیں۔ اس درمیان تشدد میں شہید ہوئے پولیس انسپکٹرسبودھ کمار سنگھ کا اخلاق لنچنگ معاملے سے کنکشن سامنے آیا ہے۔ متاثرہ اہل خانہ کا دعوی ہے کہ انسپکٹرسبودھ گئوکشی کے شک میں ہوئے محمد اخلاق کے قتل (موب لنچنگ) معاملے میں جانچ افسراوراہم گواہ رہ چکے ہیں۔


واضح رہے کہ سال 2015 میں گریٹرنوئیڈا کے دادری میں بھیڑ نے محمد اخلاق اوران کے بیٹے پرگھرمیں گھس کرحملہ کردیا تھا، جس میں اخلاق کو کافی چوٹیں آئیں۔ انہیں چوٹوں کی وجہ سے اخلاق کی موت ہوگئی تھی۔ اس کیس میں انسپکٹرسبودھ کمار سنگھ گواہ نمبر-7 تھے۔


متاثرہ اہل خانہ کی طرف سے معاملے کی پیروی کررہے یوسف سیفی نے کہا "انسپکٹرسبودھ کمارسنگھ نے 28 ستمبر2015 سے 9 نومبر2015 تک معاملے کی جانچ کی تھی۔ حالانکہ جانچ کے دوران ہی ان کا وارانسی تبادلہ کردیا گیا تھا۔ ان کے تبادلے کے بعد اخلاق احمد قتل معاملے میں دوسرے جانچ افسرنے مارچ 2016 میں چارج شیٹ داخل کی تھی"۔


اس معاملے میں اترپردیش کے وزیراعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ آج جمعرات کو اپنی سرکاری رہائش گاہ پرمتاثرہ کے اہل خانہ سے ملاقات کرنے والے ہیں۔ وزیراعلیٰ یوگی پہلے ہی انسپکٹرسبودھ کمارسنگھ کے اہل خانہ کو50 لاکھ روپئے کی مالی مدد، غیرمعمولی پنشن اوراہل خانہ کے ایک شخص کو سرکاری نوکری دینے کا اعلان کرچکے ہیں۔ وہیں انسپکٹرسبودھ کمارکی بہن نے اپنے بھائی کے نام پرشہید میموریل بنائے جانے کا بھی مطالبہ کیا ہے۔

دوسری جانب انسپکٹرسبودھ کمار سنگھ کی پوسٹ مارٹم رپورٹ بھی آچکی ہے۔ اس کے مطابق ان کی موت گولی لگنے سے ہوئی۔ سبودھ سنگھ کو بائیں آنکھ کی بھی بھنویں کے پاس گولی لگی تھی۔ یہ گولی 0.32 کی تھی۔ فی الحال معاملے کی جانچ جاری ہے۔

یہ بھی پڑھیں:    بلند شہرتشدد: اہم ملزم اوربجرنگ دل ضلع کنوینریوگیش راج نےجاری کیا ویڈیو، ایک طرف پولیس کے لئے چیلنج وہیں پولیس پوری طرح بے بس

یہ بھی پڑھیں:   بلند شہرتشدد: گئوکشی پر پولیس ایف آئی آر میں 7 مسلمانوں کے نام، دو نابالغ، 5 گاوں میں تھے ہی نہیں



First published: Dec 06, 2018 09:29 AM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading