ہوم » نیوز » شمالی ہندوستان

بین الاقوامی تنظیم نے دادری واقعہ کی رپورٹ طلب کی

نئی دہلی۔ مختلف ممالک کئ قومی انسانی حقوق کمیشنوں کے درمیان تال میل قائم کرنے والے بین الاقوامی ادارے نے قومی انسانی حقوق کمیشن سے اتر پردیش کے دادری میں گزشتہ ماہ مشتعل ہجوم کے ہاتھوں ایک شخص کے قتل کے واقعہ سے متعلق رپورٹ طلب کی ہے۔

  • UNI
  • Last Updated: Oct 12, 2015 10:08 PM IST
  • Share this:
  • author image
    NEWS18-Urdu
بین الاقوامی تنظیم نے دادری واقعہ کی رپورٹ طلب کی
نئی دہلی۔ مختلف ممالک کئ قومی انسانی حقوق کمیشنوں کے درمیان تال میل قائم کرنے والے بین الاقوامی ادارے نے قومی انسانی حقوق کمیشن سے اتر پردیش کے دادری میں گزشتہ ماہ مشتعل ہجوم کے ہاتھوں ایک شخص کے قتل کے واقعہ سے متعلق رپورٹ طلب کی ہے۔

نئی دہلی۔ مختلف ممالک کئ قومی انسانی حقوق کمیشنوں کے درمیان تال میل قائم کرنے والے بین الاقوامی ادارے نے قومی انسانی حقوق کمیشن سے اتر پردیش کے دادری میں گزشتہ ماہ مشتعل ہجوم کے ہاتھوں ایک شخص کے قتل کے واقعہ سے متعلق رپورٹ طلب کی ہے۔


قومی انسانی حقوق کمیشن کے کارگزارصدر جسٹس سريك جوزف نے آج یہاں ایک پریس کانفرنس میں بتایا کہ جنیوا میں واقع اقوام متحدہ کے ادارے انٹرنیشنل كرڈینیٹنگ کمیٹی آف ہیومن رائٹس انسٹي ٹيوشن نے دادری کے واقعہ کے بارے میں کمیشن کو خط لکھ کر اس سے اس واقعہ کی تفصیلات طلب کی ہیں۔


انہوں نے کہا کہ یہ واقعہ انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزی ہے اور کمیشن کو اس معاملے میں دو تین شکایتیں بھی موصول ہوئی ہیں۔ اس کے علاوہ میڈیا سے بھی اس کی اطلاع ملی ہے ۔ کمیشن ان شکایتوں پر اس معاملےکا نوٹس لیتے ہوئے کارروائی  شروع کرنے والا تھا تبھی اسے پتہ چلا کہ اقلیتی کمیشن نے پہلے ہی اس کا نوٹس لیا ہے اور وہ اس ضمن میں کارروائی بھی کررہا ہے۔


جسٹس جوزف نے کہا کہ جب کوئی کمیشن یا عدالت کسی معاملے کا نوٹس لے کر کارروائی شروع کر دیتی ہے تو انسانی حقوق کمیشن اس میں اپنی طرف سے مزید کوئی کارروائی نہیں کرتا۔ خیال رہے کہ گزشتہ 28 ستمبر کو دادری میں مشتعل ہجوم نے گائے کے گوشت کی موجودگی کی افواہ پھیلنے کے بعد محمد اخلاق (50) نامی شخص کے گھر پر حملہ کر دیا اور پیٹ -پيٹ کر انکا قتل کر دیا تھا۔

First published: Oct 12, 2015 10:08 PM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading