ہوم » نیوز » شمالی ہندوستان

صدرپرنب مکھرجی نے پرگتی میدان میں بین الاقوامی تجارتی میلے کا افتتاح کیا

نئی دہلی۔ صدر جمہوریہ پرنب مکھرجی نے یہاں پرگتی میدان میں 35 ویں سالانہ بین الاقوامی تجارتی میلے کا افتتاح کرتے ہوئے آج کہا کہ اس نمائش کا مقصد جہاں قومی اور بین الاقوامی سطح پر ایک دوسرے کی مصنوعات اور ان کے معیار سے عوام کو واقف کرانا ہے، وہیں اس نمائش کے ذریعے بیرونی ممالک سے ہندوستان کے تعلقات کو فروغ دینا ہے۔

  • UNI
  • Last Updated: Nov 14, 2015 04:41 PM IST
  • Share this:
  • author image
    NEWS18-Urdu
صدرپرنب مکھرجی نے پرگتی میدان میں بین الاقوامی تجارتی میلے کا افتتاح کیا
نئی دہلی۔ صدر جمہوریہ پرنب مکھرجی نے یہاں پرگتی میدان میں 35 ویں سالانہ بین الاقوامی تجارتی میلے کا افتتاح کرتے ہوئے آج کہا کہ اس نمائش کا مقصد جہاں قومی اور بین الاقوامی سطح پر ایک دوسرے کی مصنوعات اور ان کے معیار سے عوام کو واقف کرانا ہے، وہیں اس نمائش کے ذریعے بیرونی ممالک سے ہندوستان کے تعلقات کو فروغ دینا ہے۔

نئی دہلی۔  صدر جمہوریہ پرنب مکھرجی نے یہاں پرگتی میدان میں 35 ویں سالانہ بین الاقوامی تجارتی میلے کا افتتاح کرتے ہوئے آج کہا کہ اس نمائش کا مقصد جہاں قومی اور بین الاقوامی سطح پر ایک دوسرے کی مصنوعات اور ان کے معیار سے عوام کو واقف کرانا ہے، وہیں اس نمائش کے ذریعے بیرونی ممالک سے ہندوستان کے تعلقات کو فروغ دینا ہے۔


مسٹر مکھرجی نے کہا کہ 1980 کی دہائی میں جب وہ ملک کے وزیر تجارت تھے، اس وقت سے ہی اس کا آغاز کیاگیاتھا اور آج اس نمائش کی پوری دنیا میں شہرت ہے اور ملک و بیرون ملک کی تجارتی و صنعتی کمپنیاں بڑی تعداد میں اس میں شرکت کرتی ہیں۔ جنوبی ایشیا، افغانستان اور بنگلہ دیش سے ہندوستان کے خوشگوار تعلقات کا ذکر کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ جنوبی ایشیا سے ہندوستان کے تجارتی، باہمی مفادات پر مبنی تعلقات ہیں۔ اسی طرح بنگلہ دیش ہندوستان کا اچھا پڑوسی ہونے کے ساتھ ساتھ سارک ممالک کا بانی رکن ہے۔ جب کہ افغانستان سارک کا آٹھواں رکن ملک ہے جن سے ہندوستان کے گہرے مراسم ہیں۔


مرکزی وزیر صنعت وتجارت محترمہ نرملا سیتا رمن نے افتتاحی تقریب کو خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بین الاقوامی تجارتی میلے میں غیر ملکی کمپنیوں کی شرکت اور ان کی دلچسپی سے وزیراعظم نریندر مودی کی ترقی رخی اور تجارت رخی پالیسیوں کو بڑی اہمیت کی نظر سے دیکھا جارہا ہے۔ اس نمائش میں پہلی بار آن لائن ٹکٹ فروخت کئے جانے کا انتظام کیا گیا ہے۔ جس سے صارفین ٹکٹوں کے لئے لمبی قطاروں میں کھڑے ہونے یا طے شدہ مقامات پر جانے کی بجائے آن لائن ٹکٹ خرید سکتے ہیں۔ اس کے علاوہ اس بار بین الاقوامی تجارتی میلے میں پہلی بار بنگلہ دیش اور افغانستان کو نمایاں درجہ دیا گیا ہے جبکہ قومی سطح پر جھارکھنڈ اور مدھیہ پردیش کو نمائش میں نمایاں درجہ دیا گیا ہے۔


بنگلہ دیش کے ہائی کمشنر سید معظم علی، افغانستان کے سفیر شیدا محمد ابدالی، جھارکھنڈ کے وزیر نیل کنٹھ سنگھ منڈا اور مدھیہ پردیش کی وزیر یشودھرا راجے نے بھی تقریب کو خطاب کیا۔ خیال رہے کہ 14 نومبر سے 27 نومبر تک جاری رہنے والے اس بین الاقوامی تجارتی میلے میں ملک و بیرون ملک کی تقریبا سات ہزار کمپنیاں شرکت کررہی ہیں۔مصر، سعودی عرب، پاکستان، تھائی لینڈ، جرمنی، گوانا، تھائی لینڈ، تبت، یوگانڈا، ویتنام اور کئی افریقی ملکوں سمیت تقریبا 28 ممالک تجارتی میلے میں شرکت کررہے ہیں۔

First published: Nov 14, 2015 04:39 PM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading