உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    International Yoga Day: آج تاج محل اور آگرہ فورٹ مفت داخلہ، نہیں ہوگی ہوئی فیس!

    تاج محل

    تاج محل

    اے ایس آئی (آگرہ سرکل) کے سپرنٹنڈنگ آرکیالوجسٹ راج کمار پٹیل نے پی ٹی آئی کو بتایا کہ بین الاقوامی یوم یوگا کے موقع پر تاج محل، آگرہ فورٹ، فتح پور سیکری اور آگرہ سرکل اور اس کے اطراف میں اے ایس آئی کے ذریعہ محفوظ کردہ دیگر یادگاروں میں سیاحوں کے لیے مفت داخلہ ٹکٹ ہوں گے۔

    • Share this:
      ایک اہلکار نے پیر کو بتایا کہ 21 جون کو عالمی یوم یوگا (International Yoga Day) کے موقع پر آرکیالوجیکل سروے آف انڈیا (ASI) تاج محل، آگرہ فورٹ اور دیگر تاریخ مقامات میں کوئی داخلہ فیس نہیں لے گا۔ اے ایس آئی (آگرہ سرکل) کے سپرنٹنڈنگ آرکیالوجسٹ راج کمار پٹیل نے پی ٹی آئی کو بتایا کہ بین الاقوامی یوم یوگا کے موقع پر تاج محل، آگرہ فورٹ، فتح پور سیکری اور آگرہ سرکل اور اس کے اطراف میں اے ایس آئی کے ذریعہ محفوظ کردہ دیگر یادگاروں میں سیاحوں کے لیے مفت داخلہ ٹکٹ ہوں گے۔

      عالمی یوم یوگا کے موقع پر ہندوستان۔ تمام سیاحوں، ہندوستانیوں اور غیر ملکیوں کے لیے پورے دن کے لیے داخلہ مفت ہوگا۔ دریں اثنا ضلعی عہدیداروں نے بتایا کہ مرکزی اقلیتی امور کے وزیر مختار عباس نقوی یوگا کے عالمی دن کے موقع پر اتر پردیش کے فتح پور سیکری میں واقع 'پنچ محل' میں سماج کے تمام طبقات کے لوگوں کی بڑی تعداد کے ساتھ یوگا کریں گے۔

      آٹھویں انٹرنیشنل یوگا ڈے پر دنیا بھر میں 250 ملین سے زیادہ لوگ ایک ساتھ یوگا کریں گے۔ اس سال کا تھیم 'یوگا فار ہیومینٹی' ہے۔ وزیر اعظم نریندر مودی آج منگل کی صبح میسور پییلیس میں یوگاسن کریں گے۔ ان کے ساتھ تقریباً 15 ہزار لوگ پروگرام میں موجود ہوں گے۔ وزیر اعظم 19 یوگاسن کر کے لوگوں سے صحت مند طرز زندگی کے لیے یوگا کو اپنانے کی اپیل کریں گے۔

      مزید پڑھیں: کیاآپ ہندوستانی فضاؤں میں اڑناچاہتےہیں؟ ہوائی اڈے پرپہنچنے سے پہلے ایئرسوودھا بھرنا مت بھولیں!

      اس کے بعد وزیر اعظم میسور کے شاہی خاندان کے ساتھ ناشتہ کریں گے۔ وزیر اعظم پیر کو کرناٹک کے اپنے دو روزہ دورے پر بنگلور پہنچے۔ دوسری طرف گجرات کے کیواڈیا میں اسٹیچو آف یونٹی میں بھی ایک بڑا یوگا پروگرام ہوگا۔ یہاں مرکزی وزیر صحت ڈاکٹر منسکھ منڈاویہ پروگرام کی صدارت کریں گے۔

      مزید پڑھیں: مذہبی عبادت گاہوں سے متعلق قانون سے چھیڑچھاڑ انتہائی خطرناک: مولانا ارشد مدنی

      آیوش کی وزارت کے مطابق ہندوستان سمیت دنیا بھر میں 21 جون کو یوگا ڈے منایا جائے گا۔ ان کے پاس اب تک 79 سے زائد ممالک میں پروگراموں کے بارے میں معلومات ہیں۔ ہندوستان میں مختلف مقامات پر یوگا پروگرام منعقد کیے جائیں گے۔ اس میں پاتنجلی، آرٹ آف لیونگ سمیت کئی تنظیمیں اور ادارے بھی شامل ہیں۔ وزارت نے کہا کہ لوگوں میں یوگا کے بارے میں بیداری لانے کے لیے سوشل میڈیا پر ایک مہم چلائی جا رہی ہے۔ اس میں یوگا کرتے ہوئے سیلفی لینے اور اسے وزارت کی ویب سائٹ پر اپ لوڈ کرنے کا مقابلہ سب سے اہم ہے۔
      Published by:Mohammad Rahman Pasha
      First published: