உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    لکھیم پور کھیری واقعہ میں 8 کی موت ، انٹرنیٹ خدمات بند، اے ڈی جی لا اینڈ آرڈر جائے واقعہ پر ، جانئے اب تک کی بڑی باتیں

    لکھیم پوری کھیری واقعہ میں 8 کی موت ، انٹرنیٹ خدمات بند، اے ڈی جی لا اینڈ آرڈر جائے واقعہ پر ، جانئے اب تک کی بڑی باتیں

    لکھیم پوری کھیری واقعہ میں 8 کی موت ، انٹرنیٹ خدمات بند، اے ڈی جی لا اینڈ آرڈر جائے واقعہ پر ، جانئے اب تک کی بڑی باتیں

    لکھیم پور کے واقعہ کے خلاف پورے اتر پردیش میں کسانوں نے ہلا بول شروع کر دیا ہے ۔ مختلف اضلاع میں کسان تنظیمیں مظاہرہ کر رہی ہیں ۔ پیلی بھیت میں کسانوں کی تنظیم اور پولیس کے درمیان تصادم ہوا جبکہ لکھنؤ میں بھی کسان سڑکوں پر نظر آرہے ہیں ۔

    • Share this:
      لکھیم پور کھیری : اگلے سال ہونے والے اسمبلی انتخابات سے قبل اترپردیش کا سیاسی پارہ ایک بار پھر گرم ہوگیا ہے ۔ لکھیم پور کھیری میں ٹکونیا کے قریب کسانوں اور بی جے پی کارکنوں کے درمیان ٹکراو سے شروع ہونے والا واقعہ پرتشدد ہوگیا اور 4 کسانوں سمیت 8 افراد کی موت ہوگئی ۔ مرنے والے دیگر چار افراد بی جے پی کے کارکنان بتائے جاتے ہیں ۔ الزام ہے کہ ٹکراو کے دوران ایک کار کسانوں پر چڑھادی گئی ہے ۔ اس واقعہ کے بعد ریاست میں سیاسی درجہ حرارت بڑھ گیا ہے ۔ کانگریس لیڈر پرینکا گاندھی ، اکھلیش یادو ، راکیش ٹکیت لکھیم پور کھیری پہنچنے والے ہیں ۔ دریں اثنا وزیر اعلی یوگی آدتیہ ناتھ اپنے تمام پروگرام منسوخ کر کے لکھنؤ میں واقعہ کے بارے میں جانکاری لے رہے ہیں ۔

      اب تک کی 10 اہم باتیں

      اس واقعہ میں 4 کسانوں سمیت 8 افراد کی موت ہوگئی ہے ۔ مرنے والے دیگر چار افراد بی جے پی کے کارکنان بتائے جارہے ہیں ۔

      لکھیم پور کے واقعہ کے خلاف پورے اتر پردیش میں کسانوں نے ہلا بول شروع کر دیا ہے ۔ مختلف اضلاع میں کسان تنظیمیں مظاہرہ کر رہی ہیں ۔ پیلی بھیت میں کسانوں کی تنظیم اور پولیس کے درمیان تصادم ہوا جبکہ لکھنؤ میں بھی کسان سڑکوں پر نظر آرہے ہیں ۔

      لکھنؤ کے انجینئرنگ کالج چوراہے پر پہنچے سینکڑوں کسانوں نے احتجاج شروع کر دیا ہے۔ کسانوں کے مظاہرے کو دیکھتے ہوئے وہاں بڑی تعداد میں پولیس فورس تعینات کی گئی ہے۔

      لکھیم پور کھیری میں تنازع کے بعد حکومت نے بڑا فیصلہ کیا ہے ۔ لکھیم پور کھیری میں انٹرنیٹ خدمات بند کرنے کی ہدایت دی ہے ۔

      وزیر اعلی یوگی آدتیہ ناتھ نے لکھیم پور واقعہ پر دکھ کا اظہار کیا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ اس واقعہ کے قصورواروں کو سخت سزا دی جائے گی ۔

      ایس پی لیڈر اکھلیش یادو ، آر ایل ڈی چیف جینت چودھری بھی کل لکھیم پور جا رہے ہیں ۔ اس کے علاوہ پرگتی شیل سماج وادی پارٹی کے صدر شیو پال یادو بھی کل لکھیم پور جائیں گے ۔

      کانگریس کی جنرل سکریٹری پرینکا گاندھی بھی لکھنؤ پہنچ گئی ہیں ۔ وہ کل جائے واقعہ کا دورہ بھی کریں گی ۔ راہل گاندھی نے بھی اس واقعہ کو لے کر مرکزی حکومت پر نشانہ سادھا ہے۔

      یوپی حکومت نے بتایا کہ اے ڈی جی لا اینڈ آرڈر ، آئی جی لکھنؤ جائے واقعہ پر موجود ہیں اور حالات کو کنٹرول کر رہے ہیں ۔ وہ اس واقعہ کی جانچ میں مصروف ہیں ۔

      مرکزی وزیر مملکت برائے داخلہ اجے مشرا ٹینی نے کہا کہ اس واقعہ میں تین مزدور ، ایک ڈرائیور کی موت ہو گئی ہے ۔ اس کے علاوہ ایک گاڑی کو آگ لگا دی گئی ہے ۔

       

      جائے واقعہ پر اضافی سیکورٹی فورسز کو تعینات کیا گیا ہے ۔ نیم فوجی دستوں کے اہلکار بھی موجود ہیں ۔ اس واقعہ کے بعد تمام اضلاع میں الرٹ کا اعلان کردیا گیا ہے ، تاکہ کسی بھی طرح کا کوئی ناخوشگوار واقعہ پیش نہ آئے ۔
      Published by:Imtiyaz Saqibe
      First published: