ہوم » نیوز » شمالی ہندوستان

پٹھان کوٹ حملہ میں ہلاک شدہ دہشت گردوں کی شناخت کے لئے بلیک کارنرنوٹس

نئی دہلی۔ پاکستان پر دباو بنانے کی پالیسی کے تحت پٹھان کوٹ ایر بیس پر حملے میں مارے گئے دہشت گردوں کی شناخت کے لئے انٹرپول کے ذریعہ سے بلیک کارنر نوٹس جار ی کیا جائے گا۔

  • UNI
  • Last Updated: Jan 11, 2016 09:10 PM IST
  • Share this:
  • author image
    NEWS18-Urdu
پٹھان کوٹ حملہ میں ہلاک شدہ دہشت گردوں کی شناخت کے لئے بلیک کارنرنوٹس
نئی دہلی۔ پاکستان پر دباو بنانے کی پالیسی کے تحت پٹھان کوٹ ایر بیس پر حملے میں مارے گئے دہشت گردوں کی شناخت کے لئے انٹرپول کے ذریعہ سے بلیک کارنر نوٹس جار ی کیا جائے گا۔

نئی دہلی۔  پاکستان پر دباو بنانے کی پالیسی کے تحت پٹھان کوٹ ایر بیس پر حملے میں مارے گئے دہشت گردوں کی شناخت کے لئے انٹرپول کے ذریعہ سے بلیک کارنر نوٹس جار ی کیا جائے گا۔ وزارت داخلہ کے ایک سینئر افسر نے آج یہاں بتایا کہ بین الاقوامی ایجنسی انٹرپول کل یہ نوٹس جاری کرسکتی ہے۔ اس نوٹس میں نامعلوم ہلاک ہونے والے افراد کی شناخت سے متعلق جانکاری کا تبادلہ کیا جاتا ہے۔


اس دوران پٹھان کوٹ ایر بیس کے باہر اور اندر حملے کی سازش کے تار جوڑنے اور وسیع پیمانے پر تفتیش میں مصروف این آئی اے کی دس رکنی ٹیم کو تصادم کی جگہ سے ایک اے کے 47رائفل کی میگزین‘ ایک موبائل فون اور ایک جوڑی دوربین ملی ہے۔


ہندوستان نے گذشتہ دو جنوری کو ہوئے اس حملے کے تار سرحد پار سے جڑے ہونے کی بات کہتے ہوئے پاکستان کو کچھ دستاویزات اور دیگر ثبوت بھیجے ہیں۔ اسی کڑی کے تحت انٹرپول سے بھی نوٹس کے لئے مدد مانگی گئی ہے۔ ہندوستان نے ان ثبوتوں کی بنیاد پر دہشت گردوں کے خلاف سخت کارروائی کا مطالبہ کیا ہے ۔اس حملے سے دونوں ملکوں کے خارجہ سکریٹریوں کے درمیان آئندہ پندرہ جنوری کو مجوزہ بات چیت پر بھی شبہ کے بادل منڈلا رہے ہیں۔

First published: Jan 11, 2016 09:09 PM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading