ہوم » نیوز » شمالی ہندوستان

تفتیشی ایجنسیوں نے ڈاکٹر ذاکر نائیک کے خلاف جانچ کا دائرہ کیا وسیع

وزارت داخلہ نے جانچ ایجنسیوں کو ڈاکٹر نائیک سے وابستہ کمپنیوں کے انکم ٹیکس ریٹرن کی مکمل تفصیلات اکٹھا کرنے کے لئے کہا ہے۔

  • Pradesh18
  • Last Updated: Jul 15, 2016 04:09 PM IST
  • Share this:
  • author image
    NEWS18-Urdu
تفتیشی ایجنسیوں نے ڈاکٹر ذاکر نائیک کے خلاف جانچ کا دائرہ کیا وسیع
ڈاکٹر ذاکر نائیک ۔ فائل فوٹو

نئی دہلی : معروف اسلامی اسکالر ڈاکٹر ذاکر نائیک کے خلاف جانچ ایجنسیوں نے اپنی تفتیش کا دائرہ بڑھادیا ہے۔ خیال رہے کہ بنگلہ دیش کے ڈھاکہ میں ایک ریستوراں میں وحشیانہ حملہ میں ملوث کچھ نوجوانوں کے ڈاکٹر نائیک سے متاثر ہونے کی خبر کے بعد سے ہی حکومت نے ان کی جانچ شروع کردی ۔ وزارت داخلہ ، وزارت اطلاعات و نشریات اور مہاراشٹر کی حکومت اپنی اپنی سطح پر ان کے ویڈیوز اور مالی لین دین کی جانچ کروارہی ہے۔

وزارت داخلہ کے ذرائع کے حوالے سے اب خبر آئی ہے کہ ذاکر نائیک کے این جی او میں غیر ملکی فنڈ کو لے کر ہو رہی چھان بین کا دائرہ بڑھا دیا گیا ہے۔ وزارت داخلہ نے جانچ ایجنسیوں کو ڈاکٹر نائیک سے وابستہ کمپنیوں کے انکم ٹیکس ریٹرن کی مکمل تفصیلات اکٹھا کرنے کے لئے کہا ہے۔ گزشتہ 10 سالوں کے انکم ٹیکس ریٹرن کی تفصیلات اکٹھا کی جا رہی ہیں ۔

ابھی تک کی اطلاعات کے مطابق ڈاکٹر نائیک کے آئی آر ایف کو ملے تقریبا 8 ملین پاؤنڈ میں سے ایک بڑا حصہ پیس ٹی وی کے اکاؤنٹ میں ٹرانسفر کیا گیا ہے۔

First published: Jul 15, 2016 04:09 PM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading