ہوم » نیوز » No Category

طالبات کے ساتھ چھیڑ خانی کرنے والے پروفیسر کے خلاف جانچ شروع

نئی دہلی: دہلی یونیورسٹی سے وابستہ ایک کالج کے پروفیسر کے ذریعہ طالبات کو زیادہ نمبر دینے کے عوض ان کے ساتھ چھیڑ خانی کرنے کا معاملہ سامنے آیا ہے۔ یہ معاملہ دہلی کے نواحی علاقے بوانہ میں واقع ادیتی کالج کا ہے۔

  • UNI
  • Last Updated: Jan 14, 2016 06:35 PM IST
  • Share this:
  • author image
    NEWS18-Urdu
طالبات کے ساتھ چھیڑ خانی کرنے والے پروفیسر کے خلاف جانچ شروع
نئی دہلی: دہلی یونیورسٹی سے وابستہ ایک کالج کے پروفیسر کے ذریعہ طالبات کو زیادہ نمبر دینے کے عوض ان کے ساتھ چھیڑ خانی کرنے کا معاملہ سامنے آیا ہے۔ یہ معاملہ دہلی کے نواحی علاقے بوانہ میں واقع ادیتی کالج کا ہے۔

نئی دہلی: دہلی یونیورسٹی سے وابستہ ایک کالج کے پروفیسر کے ذریعہ طالبات کو زیادہ نمبر دینے کے عوض ان کے ساتھ چھیڑ خانی کرنے کا معاملہ سامنے آیا ہے۔ یہ معاملہ دہلی کے نواحی علاقے بوانہ میں واقع ادیتی کالج کا ہے۔


طالبات کا الزام ہے کہ کالج میں کنٹریکٹ پر کام کررہا ایک پروفیسر ان کے ساتھ نازیبا برتاؤ کرنے کےعلاوہ موبائل پر فحش پیغام بھیجتا رہا ہے۔ طالبات کا کہنا ہے کہ پروفیسر انہیں زیادہ نمبر دینے کا لالچ دے کر اس طرح کی حرکت کررہا تھا۔


کالج کی سوشل ورک ڈپارٹمنٹ کی سال آخر کی طالبات نے اس سے قبل دسمبر میں بھی پروفیسر کےبارے میں کالج مینجمنٹ سے شکایت کی تھی ، لیکن اس وقت اس پر توجہ نہیں دی گئی۔ جس کے بعد طالبات نےپولس میں اس کی شکایت کی۔ ملزم پروفیسر کے خلاف جانچ شروع کردی گی ہے۔

First published: Jan 14, 2016 06:34 PM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading