உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    کرناٹک انتخابات کے سبب آئی پی ایل پروگرام میں تبدیل

    وراٹ کوہلی ۔ فائل فوٹو

    وراٹ کوہلی ۔ فائل فوٹو

    کرناٹک میں اسمبلی انتخابات کی تاریخوں کے اعلان کے سبب آئی پی ایل کے دو میچوں کے پروگرام میں تبدیلی کی گئی ہے۔

    • UNI
    • Last Updated :
    • Share this:
      نئی دہلی : کرناٹک میں اسمبلی انتخابات کی تاریخوں کے اعلان کے سبب آئی پی ایل کے دو میچوں کے پروگرام میں تبدیلی کی گئی ہے۔ دہلی میں 21 اپریل کو دہلی ڈئیر ڈیولس اور رائل چیلنجرز بنگلور کے درمیان ہونے والا ٹورنامنٹ کا 19 واں میچ اب بنگلور ٹیم کا گھریلو میچ ہوگا اور بنگلور میں کھیلا جائے گا۔ بنگلور میں 12 مئی کو بنگلور اور دہلی کے درمیان کھیلا جانے والا 45 ویں نمبر کا میچ اب دہلی کا گھریلو میچ ہوگا اور دہلی میں کھیلا جائے گا۔
      First published: