ہوم » نیوز » شمالی ہندوستان

آئی پی ایل فینس کیلئے جیو نے پیش کئے خاص پلانس، ملے گا Disney+ Hotstar VIPکا فری سبسکرپشن

انڈین پریمیئر لیگ 2021 (IPL 2021) کل یعنی نو اپریل سے شروع ہورہا ہے ۔ اگر آپ بھی آئی پی ایل کے فین ہیں اور کوئی بھی میچ مس نہیں کرنا چاہتے ہیں تو ریلائنس جیو (Reliance JIO) نے آپ کیلئے خاص پلان پیش کیا ہے ۔

  • Share this:
آئی پی ایل فینس کیلئے جیو نے پیش کئے خاص پلانس، ملے گا Disney+ Hotstar VIPکا فری سبسکرپشن
آئی پی ایل فینس کیلئے جیو نے پیش کئے خاص پلانس، ملے گا Disney+ Hotstar VIPکا فری سبسکرپشن

نئی دہلی : انڈین پریمیئر لیگ 2021 (IPL 2021) کل یعنی نو اپریل سے شروع ہورہا ہے ۔ اگر آپ بھی آئی پی ایل کے فین ہیں اور کوئی بھی میچ مس نہیں کرنا چاہتے ہیں تو ریلائنس جیو (Reliance JIO) نے آپ کیلئے خاص پلان پیش کیا ہے ۔ جیوں کے 401 روپے کے پلان (JIO 401 Plan) کے ساتھ یوزرس کو 28 دن کی ویلڈیٹی کے ساتھ ڈزنی پلس ہاٹ اسٹار وی آئی پی  (Disney+Hotstar VIP)  کا ایک سال کا سبسکرپشن بھی مل رہا ہے ۔ ساتھ ہی کسی بھی نیٹ ورک پر ان لمیٹیڈ وائس کالنگ اور روزانہ تین جی بی ڈیٹا ملتا ہے ۔ اس کے علاوہ یہ پلان یوزرس کو 6 جی بی بونس ڈیٹا بھی دستیاب کراتا ہے ۔


علاوہ ازیں جیو کے 401 روپے کے پلان کے ساتھ جیو سنیما ، جیو ٹی وی ، جیو نیوز، جیو سیکورٹی اور جیو کلاوڈ تک بھی مفت رسائی ملتی ہے ۔ بتادیں کہ جیو کمپنی آئی پی ایل 2021 میں سبھی آٹھ ٹیموں کو اسپانسر کررہی ہے ۔ کمپنی نے اس کے علاوہ کئی دیگر پلان بھی پیش کئے ہیں ، جن میں آپ کو آئی پی ایل 2021 کا ہر میچ گھر بیٹھے دیکھنے کو ملے گا ۔ صارفین کو صد فیصد فائدہ پہنچانے کیلئے جیو نے ڈزنی پلس ہاٹ اسٹار کے ساتھ شراکت داری کی ہے ۔ بتادیں کہ جیو کے سبھی پوسٹ پیڈ پلس پلانس کے ذریعہ یوزرس کو آئی پی ایل 2021 کا ہر میچ ایکسس کرنے کی سہولت ملے گی ۔


جیو نے پری پیڈ پلانس میں 401 روپے کے علاوہ 598 روپے کا خاص پلان بھی پیش کیا ہے ۔ اس میں یوزرس کو روزانہ دو جی بی ڈیٹا کے ساتھ 56 دن کی ویلڈیٹی ملے گی ۔ اس کے علاوہ جیو 777 روپے والے پلان میں ڈیرٹھ جی بی ڈیٹا کے ساتھ 84 دنوں کی ویلڈیٹی دی جارہی ہے ۔ اس میں پانچ جی بی اضافی ڈیٹا بھی ملے گا ۔


وہیں 365 دنوں کی ویلڈیٹی کے ساتھ روزانہ دو جی بی ڈیٹا والا پلان 2599 روپے میں ملے گا ۔ اس میں یوزرس کو 10 جی بی اضافی ڈیٹا بھی دستیاب کرایا جائے گا ۔ ان سبھی پلانس کے ساتھ ڈزنی پلس ہاٹ اسٹار وی آئی پی کا ایک سال کا سبسکرپشن بھی مل رہا ہے ۔

(ڈسکلیمر: نیوز 18 اردو ڈاٹ کام ریلائنس انڈسٹریز کی کمپنی نیٹ ورک 18 میڈیا اینڈ انویسٹمنٹ لمیٹڈ کا حصہ ہے۔ نیٹ ورک 18 میڈیا اینڈ انویسٹمنٹ لمیٹڈ ریلائنس انڈسٹریز کی ملکیت ہے۔)
Published by: Imtiyaz Saqibe
First published: Apr 08, 2021 07:41 PM IST