ہوم » نیوز » No Category

اقرا گرلس انٹرنیشنل اسکول، جیت پور میں یوم جمہوریہ کی تقریب کا انعقاد

نئی دہلی۔ آج بتاریخ ۲۵؍جنوری ۲۰۱۶م کو جامعہ ابوبکر صدیق الاسلامیہ کے تحت چلنے والے معروف تعلیمی ادارہ اقرا گرلس انٹرنیشنل اسکول ،جیت پور میں یوم جمہوریہ کی مناسبت سے طلباء و طالبات کا رنگارنگ ثقافتی پروگرام منعقد ہوا جس میں اسکول کے طلباء و طالبات ، گارجینس اور علاقے کی معروف علمی و سماجی شخصیات کے علاوہ باہر سے تشریف لائے ہوئے چند معزز مہمانوں نے بھی شرکت کی۔

  • News18
  • Last Updated: Jan 25, 2016 06:35 PM IST
  • Share this:
  • author image
    NEWS18-Urdu
اقرا گرلس انٹرنیشنل اسکول، جیت پور میں یوم جمہوریہ کی تقریب کا انعقاد
نئی دہلی۔ آج بتاریخ ۲۵؍جنوری ۲۰۱۶م کو جامعہ ابوبکر صدیق الاسلامیہ کے تحت چلنے والے معروف تعلیمی ادارہ اقرا گرلس انٹرنیشنل اسکول ،جیت پور میں یوم جمہوریہ کی مناسبت سے طلباء و طالبات کا رنگارنگ ثقافتی پروگرام منعقد ہوا جس میں اسکول کے طلباء و طالبات ، گارجینس اور علاقے کی معروف علمی و سماجی شخصیات کے علاوہ باہر سے تشریف لائے ہوئے چند معزز مہمانوں نے بھی شرکت کی۔

                نئی دہلی۔ آج بتاریخ ۲۵؍جنوری ۲۰۱۶م کو جامعہ ابوبکر صدیق الاسلامیہ کے تحت چلنے والے معروف تعلیمی ادارہ اقرا گرلس انٹرنیشنل اسکول ،جیت پور میں یوم جمہوریہ کی مناسبت سے طلباء و طالبات کا رنگارنگ ثقافتی پروگرام منعقد ہوا جس میں اسکول کے طلباء و طالبات ، گارجینس اور علاقے کی معروف علمی و سماجی شخصیات کے علاوہ باہر سے تشریف لائے ہوئے چند معزز مہمانوں نے بھی شرکت کی۔


                اس موقع پر اسکول کے بچوں نے اپنی بہترین صلاحیت کا مظاہرہ کرتے ہوئے رنگارنگ اور نوع بنوع علمی، دینی، معلوماتی اور ثقافتی پروگرام پیش کئے ۔پروگرام کاآغاز کلاس سوم کے بچوں کی تلاوت کلام پاک سے ہوا ۔بچوں نے اردو، انگلش میں اس کے ترجمے بھی پیش کئے۔ اس کے بعد کلاس چہارم کے طلباء و طالبات نے متعدد حدیثیں پیش کیں اور اردو اور انگریزی میں اس کے ترجمے پیش کئے ۔بعد ازاں مختلف طلباء و طالبات نے اردو، ہندی اور انگریزی زبان میں یوم جمہوریہ اور دیگر اصلاحی اور مفید مضامین پر تقریریں  پیش کیں۔ اس کے بعد سماجی خدمت اور انسانیت نوازی کے موضوع پر نظمیں پیش کی گئیں جسے بچوں نے اپنے مترنم آواز میں پیش کیا۔


                             پروگرام میں شریک مہمان خصوصی ڈاکٹر محمد شیث ادریس تیمی نے کہا کہ یہ شاہین صفت بچے ملک و قوم کے معمار بنیں گے اور یہاں اس اسکول میں تعلیم کے ساتھ اعلیٰ اخلاق کے جوہر سے آراستہ ہوکر انسانیت کی بہترین خدمت انجام دیں گے۔                اسکول کے کوآرڈینیٹر مولانا محمد رئیس فیضی نے بچوں اور گارجینس کو خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اس وقت دنیا بھر میں دہشت گردی کا نام لے کر مسلمانوں کو بدنام کیا جارہا ہے۔اس لئے ضرورت اس بات کی ہے کہ ہم لوگ ہر طرح کی دہشت گردی کے خلاف اٹھ کھڑے ہوں اور اس کی سخت الفاظ میں مذمت کریں، کیونکہ ہم لوگ جس دین کے ماننے والے ہیں، وہ ہمیں انسانیت نوازی کا سبق دیتا ہے۔


                              اخیر میں اسکول کے ڈائرکٹر جناب محمد اظہر بن اصغر علی مدنی نے اپنے تاثرات پیش کرتے ہوئے طلباء و طالبات کے دلچسپ پروگرام کی تعریف کی، ان کی اور ان کے اساتذہ و معلمات کی محنت کو سراہا اور اقرا گرلس انٹرنیشنل اسکول کے بارے میں انتہائی تفصیل سے بتایا کہ اس اسکول میں طلباء و طالبات کو تعلیم کے ساتھ ساتھ تربیت پر بھی توجہ دی جاتی ہے کیونکہ تعلیم و تربیت ہی ایسی چیز یں ہیں جن سے قوموں کی شناخت ہوتی ہے اور جب ہم تعلیم کے زیور سے آراستہ ہوں گے اور اچھا شہری بنیں گے تو اس سے ہمارا وطن بھی ترقی کی راہ پر گامزن ہوگا۔ ڈائرکٹر صاحب نے اپنے خطاب میں تمام مہمانوں ، گارجینس  اور پروگرام میں شریک معزز افراد کا شکریہ ادا کیا۔

First published: Jan 25, 2016 06:25 PM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading