ہوم » نیوز » شمالی ہندوستان

ریل بجٹ 2016 : آئی آر سی ٹی سی بہتر بنائے گا کیٹرنگ کی خدمات

نئی دہلی: ٹرینوں میں مسافروں کو بہتر کھانا فراہم کرنے کے لئے آئی آر سی ٹی سی دوبارہ کیٹرنگ کی خدمات شروع کرے گا اور خدمات کے معیار کو یقینی بنانے کے لئے لازمی طور سے تھرڈ پارٹی آڈٹ کا انتظام شروع کیا جائے گا۔

  • UNI
  • Last Updated: Feb 25, 2016 03:28 PM IST
  • Share this:
  • author image
    NEWS18-Urdu
ریل بجٹ 2016 : آئی آر سی ٹی سی بہتر بنائے گا کیٹرنگ کی خدمات
نئی دہلی: ٹرینوں میں مسافروں کو بہتر کھانا فراہم کرنے کے لئے آئی آر سی ٹی سی دوبارہ کیٹرنگ کی خدمات شروع کرے گا اور خدمات کے معیار کو یقینی بنانے کے لئے لازمی طور سے تھرڈ پارٹی آڈٹ کا انتظام شروع کیا جائے گا۔

نئی دہلی: ٹرینوں میں مسافروں کو بہتر کھانا فراہم کرنے کے لئے آئی آر سی ٹی سی دوبارہ کیٹرنگ کی خدمات شروع کرے گا اور خدمات کے معیار کو یقینی بنانے کے لئے لازمی طور سے تھرڈ پارٹی آڈٹ کا انتظام شروع کیا جائے گا۔


ریلوے کے وزیر سریش پربھو نے لوک سبھا میں سال17۔2016 کا ریل بجٹ پیش کرتے ہوئے کہا کہ مسافروں کے لئے اطمینان بخش کیٹرنگ ایک اہم ضرورت ہے۔ آئی آر سی ٹی سی کیٹرنگ کی خدمات کو مرحلہ وار طور سے شروع کرے گا اور کھانا تیار کرنے اور کھانے تقسیم کرنے میں کیٹرنگ سروس کو بہتر کرے گا۔


انہوں نے بتایا کہ گاڑيوں میں کھانے پینے کی تازہ اور صاف چیزوں کی دستیابی کو یقینی بنانے کے لئےآئی آر سی ٹی سی کی طرف سے مشینی اور اعلی درجے کی دس اور بیس کچن قائم کی جائیں گی۔ کیٹرنگ کی خدمات کے معیار کو یقینی بنانے کے لئے لازمی طور سے تھرڈ پارٹی آڈٹ کا اہتمام کیا جائے گا۔ وزیر موصوف نے ای کیٹرنگ سروس سہولت کے دائرے 45 بڑے اسٹیشنوں سے بڑھا کر اے-ون زمرے اور اے-زمرے کے تمام 408 اسٹیشنوں تک وسیع کرنے کا اعلان کیا۔


انہوں نے گاڑیوں میں اس کے علاوہ اختیاری کیٹرنگ کی خدمات شروع کرنے کا پتہ لگانے کا بھی اعلان کیا ، جس میں مسافروں کے لئے مقامی کھانے فراہم کئے جائیں گے۔ انہوں نے بتایا کہ اسٹیشنوں پر اسٹالوں کا دائرہ بھی وسیع کیا جائے گاتاکہ مسافروں کو اسٹال پر دودھ کی مصنوعات اور او ٹی سی ادویات سمیت مختلف خدمات مل سکیں۔


مسٹر پر بھو نے کیٹرنگ اکائیوں میں درج فہرست ذات و قبائل، دیگر پسماندہ طبقات، خواتین اور معذورین وغیرہ کو ریزرویشن دینے کی بھی تجویز ہے۔ انہوں نے کہا کہ ریزرویشن کے ہر شعبے میں خواتین کے لئے 33 فیصد کا ذیلی کوٹہ بھی شروع کیا جائے گا. اس کے علاوہ مقامی ضلع واسیوں کوا سٹیشنوں پر تجارتی لائسنس دینے میں ترجیح دی جائے گی۔

First published: Feb 25, 2016 03:28 PM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading