ہوم » نیوز » شمالی ہندوستان

آئی آرسی ٹی سی کا نئے سال پرتحفہ، 11340 روپئے میں کریں ان مقامات کا سفر

آئی آرسی ٹی نے بہارکے عقیدت مندوں کے لئے 'آستھا سرکٹ اسپیشل ٹورسٹ ٹرین' (تیرتھ یاترا) شروع کی ہے۔ اس میں زائرین کوالہ آباد میں کمبھ اسنان کرنے کا موقع ملےگا۔

  • Share this:
آئی آرسی ٹی سی کا نئے سال پرتحفہ، 11340 روپئے میں کریں ان مقامات کا سفر
آئی آرسی ٹی سی نے نئے سال پردیا تحفہ۔

انڈین ریلوے کیٹرنگ اینڈ ٹورازم کارپوریشن لمیٹیڈ (آئی آرسی ٹی سی) نے عقیدت مندوں کو نئے سال کا تحفہ دیا ہے۔ آئی آرسی ٹی نے بہارکے زائرین کے لئے 'آستھا سرکٹ اسپیشل ٹورسٹ ٹرین' (تیرتھ یاترا) شروع کی ہے۔


اس میں زائرین کوالہ آباد میں کمبھ اسنان کرنے کا موقع ملے گا۔ اس کے ساتھ ہی آپ چار جیوترلنگ، دوارکا دھیش اورشرڈی سائیں کے درشن بھی کرپائیں گے۔ جیوترلنگ میں مہاکالیشور، اونکاریشور، ناگیشوراورسومناتھ جیوترلنگ کا درشن شامل ہے۔


پانچ فروری کو شروع ہوگی سروس


یہ اسپیشل پیکیج بہارمیں رہنے والے لوگوں کے لئے ہے۔ پانچ فروری کو آئی آرسی ٹی سی کے پٹنہ دفترکی طرف سے آستھا سرٹیفکیٹ اسپیشل ٹورسٹ ٹرین شروع کی جائے گی۔

آٹھ سولوگ کرسکیں گے سفر

اس ٹرین میں 800 لوگوں کے لئے سلیپرکلاس سیٹ کی بکنگ ہوگی۔ پانچ فروری 2019 کو ٹرین رکسول سے  11 بجے شروع ہوگی۔ رکسول، سیتامڑھی، دربھنگہ، سمستی پور، مظفرپور، حاجی پور، پاٹل پترا جنکشن اورپنڈت دین دیال اپادھیائے جنکشن ہوکریہ ٹرین جائے گی۔ پاٹل پترا جنکشن اورپنڈت دین دیال اپادھیائے جنکشن ہوکریہ ٹرین جائے گی۔ پیکیج میں مسافرں کو ویج ناشتہ اورکھانا ، دھرمشالہ میں رات کا قیام، بس سے مندردرشن، سیکورٹی کی سہولت اورٹورمنیجرکی سہولت ملے گی۔

گیارہ ہزارکا ہے پیکیج

یہ سفر11 رات اور12 دنوں پرمشتمل ہے، جس کا چارج 11,340 روپئے ہرایک مسافرسے لیا جائے گا۔ مسافرآئی آرسی ٹی کی ویب سائٹ پرآن لائن ٹکٹ بک کرسکتے ہیں۔ زیادہ تفصیلات کے لئے آپ آئی آرسی ٹی سی کی ویب سائٹ پرجاسکتے ہیں۔  مندرجہ ذیل لنک پرجاکرتمام تفصیلات معلوم کرسکتے ہیں۔

https://www.irctctourism.com/pacakage_description?packageCode=EZBD23
First published: Dec 31, 2018 05:46 PM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading