ہوم » نیوز » شمالی ہندوستان

خوشخبری ! ٹرین میں سفر کے دوران اب جیب میں شناختی کارڈ رکھنے کی ضرورت نہیں

مسافرین کو اب ٹرین میں سفر کے دوران آئی ڈی پروف کی ہارڈ کاپی لے کر چلنے کی ضرورت نہیں ہوگی ۔ ہندوستانی ریلوے نے مسافروں کو ایک نئی سہولت دی ہے ۔

  • Share this:
خوشخبری ! ٹرین میں سفر کے دوران اب جیب میں شناختی کارڈ رکھنے کی ضرورت نہیں
علامتی تصویر

مسافرین کو اب ٹرین میں سفر کے دوران آئی ڈی پروف کی ہارڈ کاپی لے کر چلنے کی ضرورت نہیں ہوگی ۔ ہندوستانی ریلوے نے مسافروں کو ایک نئی سہولت دی ہے ۔ مسافر اب ایم آدھار کو آئی ڈی پروف کے طور پر استعمال کرسکتے ہیں ۔ انڈین ریلوے کیٹرنگ اینڈ ٹورزم کارپوریشن کے ٹویٹ کے مطابق مسافر اب سفر کے دوران ایم آدھار ، ای آدھار ، ڈرائیونگ لائسنس کو ویلڈ آئی ڈی پروف کے طور پر استعمال کرسکتے ہیں ۔ یعنی مسافر موبائل کی مدد سے ہی اپنا ویریفکیشن کرواسکتے ہیں ۔


فون میں ڈاون لوڈ کریں ایم آدھار : آدھار کارڈ ہولڈر پلے اسٹور سے ایم آدھار ایپ اپنے موبائل فون میں ڈاون لوڈ کریں ، اس سے شناخت کو ویریفائی کرنے اور آئی ڈی پروف دکھانے کا عمل مزید آسان ہوجائے گا ۔ اس انٹرفیس کے ذریعہ آدھار کارڈ ہولڈر اپنا پتہ ، نام ، عمر اور تصویر جیسی جانکاری فون میں اپنے ساتھ لے کر چل سکتا ہے ۔ یہ ایپ فی الحال اینڈرائڈ یوزرس کیلئے دستیاب ہے ۔ آئی او ایس یوزر کو اس ایپ کیلئے تھوڑا انتظار کرنا پڑے گا ۔ اینڈرائیڈ یوزرس اس ایپ کو گوگل پلے اسٹور سے ڈاون لوڈ کرسکتے ہیں ۔



کیا ہے ای آدھار : ای آدھار پاس ورڈ سے محفوظ آدھار کی الیکٹرانک کاپی ہے۔ اس پر یو آئی ڈی اے آئی کے ڈیجیتل دستخط ہوتے ہیں ۔ آدھار ایکٹ کے مطابق ای آدھار سبھی مقاصد کیلئے ہارڈ کاپی جتنا ہی کام کرے گا ۔
First published: Apr 11, 2019 01:38 PM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading