ہوم » نیوز » شمالی ہندوستان

عرفان احمد دہشت گردی کے کیس سے بری، دہلی پولیس کو پھر منھ کی کھانی پڑی

نئی دہلی۔ دہلی پولیس کے اسپیشل سیل کو ایک بار پھر اس وقت منھ کی کھانی پڑی جب دہشت گردی کے جھوٹے الزامات میں گرفتار عرفان احمد کو عدالت نے پیر کو بری کر دیا۔

  • Pradesh18
  • Last Updated: Jun 07, 2016 10:34 AM IST
  • Share this:
  • author image
    NEWS18-Urdu
عرفان احمد دہشت گردی کے کیس سے بری، دہلی پولیس کو پھر منھ کی کھانی پڑی
نئی دہلی۔ دہلی پولیس کے اسپیشل سیل کو ایک بار پھر اس وقت منھ کی کھانی پڑی جب دہشت گردی کے جھوٹے الزامات میں گرفتار عرفان احمد کو عدالت نے پیر کو بری کر دیا۔

نئی دہلی۔ دہلی پولیس کے اسپیشل سیل کو ایک بار پھر اس وقت منھ کی کھانی پڑی جب دہشت گردی کے جھوٹے الزامات میں گرفتار عرفان احمد کو عدالت نے پیر کو بری کر دیا۔ گزشتہ سال دہلی پولیس کے اسپیشل سیل نے اکیاون سالہ عرفان احمد کو گرفتار کر کے بڑی کامیابی حاصل کرنے کا دعویٰ کیا تھا اور ان پر کئی مقدمات قائم کر دئیے تھے۔ تاہم عدالت نے پیر کو انہیں بری کر دیا۔


عدالت نے فیصلہ سناتے ہوئے کہا کہ اسپیشل سیل نے ملزم کے خلاف جو ثبوت پیش کئے ہیں وہ ناقابل قبول ہیں۔ ایڈیشنل سیشن جج رتیش سنگھ نے یہ فیصلہ سنایا۔ عرفان پر عبدالکریم ٹنڈا کا ساتھی بھی ہونے کا الزام ہے۔ عدالت نے اپنا فیصلہ سناتے ہوئے کہا کہ دہلی پولیس کے پاس ثبوت کے نام پر دیگر مقدمات کے ملزمین کے وہ بیانات ہیں جن میں انہوں نے چند انکشافات کئے ہیں جو عدالت میں قابل قبول نہیں ہیں۔

First published: Jun 07, 2016 10:33 AM IST