ہوم » نیوز » جموں وکشمیر

سرینگر کے عرفان رشید نے سول سروسز کے امیدوار طلباء کے لئے تعلیمی مواد جمع کیا

وادی کشمیر سے سول سروسز امتحان میں طلباء کی شرکت میں اضافہ ہورہا ہے۔ تاہم کئی امیدوار وسائل کی کمی کی وجہ سے اس میدان میں پیچھے رہ جاتے ہیں یا اپنا ارادہ ترک کردیتے ہیں۔

  • Share this:
سرینگر کے عرفان رشید نے سول سروسز کے امیدوار طلباء کے لئے تعلیمی مواد جمع کیا
کئی امیدوار وسائل کی کمی کی وجہ سے اس میدان میں پیچھے رہ جاتے ہیں

وادی کشمیر سے سول سروسز امتحان میں طلباء کی شرکت میں اضافہ ہورہا ہے۔ تاہم کئی امیدوار وسائل کی کمی کی وجہ سے اس میدان میں پیچھے رہ جاتے ہیں یا اپنا ارادہ ترک کردیتے ہیں۔ وادی کے ایک نوجوان عرفان رشید نے طلباء کی سہولت کے لئے تعلیمی مواد جمع کرنے کا اہم کام کیا ہے۔


وادی کشمیر کے طلباء تعلیم کے میدان میں بھی آگے ہیں۔ طلباء مسابقتی امتحانات میں بھی بڑھ چڑھ کر حصہ لے رہے ہیں اور اپنی تعلیمی لیاقت کا مظاہرہ کررہےہیں۔ تاہم وسائل کی کمی جیسے مناسب کوچنگ اور اسٹڈی میٹریل کا نہ ہونا کئی طلباء کی راہ میں رکاوٹ بن جاتا ہے جس کی وجہ سے وہ اس میدان میں آگے نہیں بڑھ پاتے ہیں۔ چرار شریف کے رہنے والے عرفان رشید نے ایسے طلباء کی سہولت کے لئے تعلیمی مواد جمع کیا ہے۔

عرفان رشید نے ممبئی میں سول سروسز کی کوچنگ حاصل کی ہے۔ عرفان جرنلز م کی ڈگری رکھتے ہیں اور فی الحال ایک سرکاری محکمہ میں پی آر او ہیں ۔عرفان نے اپنی اس مہم کا نام ۔۔ give back to society رکھا ہے۔ عرفان چاہتے ہیں کہ یہ مواد دور افتادہ علاقوں تک بھی پہنچے تاکہ زیادہ سے زیادہ طلباء اس سے مستفید ہوسکیں۔

Published by: sana Naeem
First published: Sep 18, 2020 09:02 PM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading