ہوم » نیوز » شمالی ہندوستان

تولیدی عمل کے علاوہ کیا سیکس انسان کے لئے ضروری ہے؟ کیا اس کے بغیر ہم نہیں رہ سکتے؟

یہ فائدے دوسرے طریقوں سے بھی حاصل کئے جا سکتے ہیں جس میں سیکس کا کوئی رول نہیں ہوتا ہے۔ جیسے لطف حاصل کرنے کی دوسری سرگرمیوں میں شامل ہونا جو آپ کے جسم کی فعالیت کو بڑھاتا ہے اور دیگر لوگوں کے ساتھ معنیٰ خیز طور پر جڑنے میں آپ کو مدد ملتی ہے۔

  • Share this:
تولیدی عمل کے علاوہ کیا سیکس انسان کے لئے ضروری ہے؟ کیا اس کے بغیر ہم نہیں رہ سکتے؟
علامتی تصویر

سوال: تولیدی عمل کے علاوہ کیا سیکس انسان کے لئے ضروری ہے؟ کیا اس کے بغیر ہم نہیں رہ سکتے؟


صحیح کہیں تو سیکس انسان کے لئے ضروری نہیں ہے۔ حالانکہ، زیادہ تر لوگوں کے لئے سیکس ان کی زندگی کا اہم حصہ اور تندرست وتوانا رہنے کے لئے ضروری ہے۔ سیکس کے بہت سارے جسمانی اور جذباتی فائدے ہیں خاص طور پر لمبی زندگی، امراض قلب کے کم ہونے کا اندیشہ اور عزت نفس وغیرہ۔


یہ فائدے دوسرے طریقوں سے بھی حاصل کئے جا سکتے ہیں جس میں سیکس کا کوئی رول نہیں ہوتا ہے۔ جیسے لطف حاصل کرنے کی دوسری سرگرمیوں میں شامل ہونا جو آپ کے جسم کی فعالیت کو بڑھاتا ہے اور دیگر لوگوں کے ساتھ معنیٰ خیز طور پر جڑنے میں آپ کو مدد ملتی ہے۔ آپ چاہیں تو کسی کھیل کی ٹیم کا حصہ ہو سکتے ہیں، پالتو جانوروں کی دیکھ بھال کر سکتے ہیں یا ورزش شروع کر سکتے ہیں۔ اپنی زندگی کے معیار میں بہتری لانے کے لئے سیکس ایک واحد طریقہ ہے۔


حقیقت یہ ہے کہ لوگ بے جنس ( جو جنسی سرگرمی میں ملوث نہ ہو) ہوتے ہیں۔ مطلب یہ کہ ان میں یا تو بہت کم یا کوئی جنسی رغبت نہیں ہوتی۔ اس کا مطلب یہ نہیں کہ آپ میں پیار کرنے کی صلاحیت کم ہے یا آپ غیر فطری ہیں یا آپ اداس ہیں۔ بےجنس ہونا فطری ہے اور اس میں کوئی قصور نہیں ہے۔ سیکس جنسی رغبت کی انتہا نہیں ہے اور نہ ہی یہ اپنی عہدبستگی اور خودسپردگی ظاہر کرنے کا واحد طریقہ ہے۔

اس لئے اتنا شور کے باوجود سیکس ایک اچھی زندگی کے لئے ضروری نہیں ہے۔

 
Published by: Nadeem Ahmad
First published: Dec 21, 2020 05:35 PM IST