ہوم » نیوز » شمالی ہندوستان

یوم جمہوریہ پر وزیراعظم مودی پر حملے کے لئے بچوں کا فدائین دستہ؟

نئی دہلی۔ گزشتہ یوم آزادی پر وزیر اعظم نریندر مودی نے اپنے سیکورٹی گھیرے کو توڑ لال قلعہ پر بچوں سے ملاقات کی تھی۔

  • IBN Khabar
  • Last Updated: Jan 24, 2016 10:36 AM IST
  • Share this:
  • author image
    NEWS18-Urdu
یوم جمہوریہ پر وزیراعظم مودی پر حملے کے لئے بچوں کا فدائین دستہ؟
نئی دہلی۔ گزشتہ یوم آزادی پر وزیر اعظم نریندر مودی نے اپنے سیکورٹی گھیرے کو توڑ لال قلعہ پر بچوں سے ملاقات کی تھی۔

نئی دہلی۔ گزشتہ یوم آزادی پر وزیر اعظم نریندر مودی نے اپنے سیکورٹی گھیرے کو توڑ لال قلعہ پر بچوں سے ملاقات کی تھی۔ وزیر اعظم کو نشانے پر لینے کی منصوبہ بندی کر رہے شدت پسند مودی کے اسی قدم کو اپنے راستے کے طور پر استعمال کرنے کی کوشش میں ہیں۔


انگریزی اخبار ٹائمز آف انڈیا کی خبر کے مطابق، وزیر اعظم کی حفاظت کرنے والے اسپیشل پروٹیکشن گروپ (ایس پی جی) ایک انٹیلی جنس کے انتباہ کے بعد انتہائی محتاط ہو گیا ہے۔ ایس پی جی کو ملے الرٹ میں بتایا گیا ہے کہ دہشت گرد تنظیم جس میں اسلامک اسٹیٹ سے تعلق رکھنے والے گروہ بھی شامل ہیں، ایسا خدشہ ظاہر کیا گیا ہے کہ یہ گروپ وزیر اعظم پر فدائین حملے کے لئے بچوں کا استعمال کر سکتا ہے۔ ان پٹ میں اس بات کا اندیشہ ظاہر کیا گیا ہے کہ ہتھیار اور دھماکہ خیز مواد کی تربیت لے چکے 12 سے 15 سال کے لڑکے ملک میں گھس چکے ہیں۔ جمعہ کو جاری کئے گئے اس الرٹ کو ایس پی جی، پولیس اور این سی آر کی انٹیلی جنس يونٹس کو جاری کیا گیا ہے۔


یوم جمہوریہ کے دن مودی پر بچوں کے اسکواڈ کے ممکنہ حملے کو لے کر انٹیلی جنس ان پٹ کو لے کر ایس پی جی اور سینئر مشیروں کو بریف کیا جا چکا ہے اور اس بات پر زور دیا جا رہا ہے کہ وزیر اعظم اپنے سیکورٹی گھیروں کو کسی قیمت پر نہ توڑیں۔ دہلی پولیس کو ہدایت دی گئی ہے کہ وہ یوم جمہوریہ کے دن ممکنہ مشتبہ افراد پر نگاہ رکھے۔ اسپیشل سیل کو بھی الرٹ پر رکھا گیا ہے اور اسے تلاشی آپریشن کرنے کے لئے کہا گیا ہے۔

First published: Jan 24, 2016 10:36 AM IST