உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    Independence Day: یہ کونسا یوم آزادی ہے؟ 75واں یا 76واں؟ الجھن کی کوئی بات نہیں! جانیے تفصیلات

    ہم اپنا 76 واں یوم آزادی منا رہے ہیں

    ہم اپنا 76 واں یوم آزادی منا رہے ہیں

    اس سال برطانوی راج سے ہندوستان کی آزادی کی 75 ویں سالگرہ منائی جارہی ہے، جس نے ابہام میں مزید اضافہ کردیا ہے، کیونکہ لوگ حیران ہیں کہ کیا اس سال کا یوم آزادی 75واں ہے یا 76واں؟

    • Share this:
      ہندوستان اپنا یوم آزادی (Independence Day) جوش و خروش سے منا رہا ہے۔ حکومت کی جانب سے شروع کیے گئے ’ہر گھر ترنگا‘ (Har Ghar Tiranga) پروگرام کے تحت لوگوں نے بھی اپنے گھروں پر ترنگا لہرا کر اپنی خوشی کو دوبالا کر دیا۔ تاہم جشن کے دوران ہمیں ریاضی سے متعلق ایک الجھن کا سامنا کرنا پڑرہا ہے۔ جیسا کہ ہر سال ہوتے ہیں کہ یہ کون سا یوم آزادی ہے، تو آئیے اس بارے میں جانتے ہیں۔

      اس سال برطانوی راج سے ہندوستان کی آزادی کی 75 ویں سالگرہ منائی جارہی ہے، جس نے ابہام میں مزید اضافہ کردیا ہے، کیونکہ لوگ حیران ہیں کہ کیا اس سال کا یوم آزادی 75واں ہے یا 76واں؟

      یہ ہے وضاحت:

      تو حل یہ ہے: 200 سال سے زیادہ برطانوی تسلط کے بعد ہندوستان نے 15 اگست 1947 کو اپنی طویل جدوجہد کے بعد آزادی حاصل کی۔ اس کا مطلب ہے کہ ہندوستان نے اپنی آزادی کا پہلا سال 15 اگست 1948 کو منایا، پھر دس سال بعد 15 اگست 1957 کو پھر بیس سال بعد 1967 میں اور آخر کار ستر سال 2017 میں مکمل ہوئے۔ اس کے نتیجے میں ہندوستان 2022 میں برطانوی راج سے آزادی کے 75 سال منائے گا۔

      تاہم اگر ہندوستان میں 15 اگست 1947 سے منائے جانے والے یوم آزادی کی کنتی کو جوڑا جائے تو کل تعداد 76 ہو جائے گی۔ یہی وجہ ہے کہ جب ہم اپنا 76 واں یوم آزادی منا رہے ہیں، تو ہمیں ہندوستان میں برطانوی راج سے آزادی حاصل کیے ہوئے 75 سال مکمل ہو چکے ہیں۔

      اس لیے یہ کہنا مناسب ہوگا کہ ہندوستان اپنی آزادی کی 75 ویں سالگرہ آزادی کا امرت مہوتسو مہم (Azadi Ka Amrit Mahotsav) کے ساتھ منا رہا ہے اور آج 76 واں یوم آزادی ہے۔ مہوتسو یا عظیم جشن کے ایک حصے کے طور پر آزادی اور ہندوستان کے لوگوں کی شاندار تاریخ، ثقافت اور کامیابیوں کو منانے کے لیے 75 ہفتوں تک کئی تقریبات اور مہمات کا اہتمام کیا گیا ہے۔

      یہ بھی پڑھیں: 


      آزادی کا امرت مہوتسو کا سفر 12 مارچ 2021 کو ہماری آزادی کی 75 ویں سالگرہ کے لیے 75 ہفتوں کی الٹی گنتی شروع کرتے ہوئے شروع ہوا۔
      Published by:Mohammad Rahman Pasha
      First published: