Forbes India Leadership Awards 2023 : ایشا امبانی نے جیتا GenNext Entrepreneur ایوارڈ

Forbes India Leadership Awards 2023 : ایشا امبانی نے جیتا GenNext Entrepreneur ایوارڈ ۔  (Forbes India/Twitter)

Forbes India Leadership Awards 2023 : ایشا امبانی نے جیتا GenNext Entrepreneur ایوارڈ ۔ (Forbes India/Twitter)

Forbes India Leadership Awards 2023 : ریلائنس ریٹیل بزنس کی لیڈر ایشا امبانی نے جمعہ کو 12 ویں فوربس انڈیا لیڈر شپ ایوارڈز 2023 میں GenNext Entrepreneur Award جیتا ۔ بتادیں کہ ایشا امبانی ریلائنس انڈسٹریز لمیٹیڈ کے چیئرمین اور مینجنگ ڈائریکٹر مکیش امبانی کی بیٹی ہیں ۔

  • News18 Urdu
  • Last Updated :
  • Delhi | New Delhi
  • Share this:
    نئی دہلی : ریلائنس ریٹیل بزنس کی لیڈر ایشا امبانی نے جمعہ کو 12 ویں فوربس انڈیا لیڈر شپ ایوارڈز 2023 میں GenNext Entrepreneur Award  جیتا ۔ بتادیں کہ ایشا امبانی ریلائنس انڈسٹریز لمیٹیڈ کے چیئرمین اور مینجنگ ڈائریکٹر مکیش امبانی کی بیٹی ہیں اور ان کی شادی پیرامل گروپ کے چیئرمین اجے پیرامل کے بیٹے آنند سے ہوئی ہے ۔ ایوارڈ ملنے کے بعد ایشا امبانی نے اپنے والدین کا ان حمایت کیلئے شکریہ ادا کیا ۔ نیز اپنے بچوں آدیاشکتی اور کرشنا کا بھی شکریہ ادا کیا ۔

    خیال رہے کہ اگست 2022 میں ہوئی ریلائنس انڈسٹریز لمیٹڈ کی 45ویں سالانہ جنرل میٹنگ میں مکیش امبانی نے ایشا امبانی کا ریلائنس ریٹیل بزنس کے لیڈر کے طور پر تعارف کروایا تھا۔

    ایشا امبانی کی شادی ممبئی میں واقع امبانی فیملی کی رہائش گاہ انٹیلیا میں 12 دسمبر 2018 کو پیرامل گروپ کے چیئرمین اجے پیرامل کے بیٹے آنند سے ہوئی تھی ۔ جوڑی کی منگنی اٹلی کے لیک کومو میں ستمبر 2018 میں ہوئی تھی ۔

    اس جوڑے کی ہائی پروفائل شادی میں سابق صدر جمہوریہ پرنب مکھرجی ، ہیلری کلنٹن، راجناتھ سنگھ، دیویندر فڑنویس ، رتن ٹاٹا، بچن فیملی، رجنی کانت ، عامر خان، سچن تیندولکر سمیت متعدد سرکردہ شخصیات نے شرکت کی تھی ۔

    یہ بھی پڑھئے: The Vial: کیسے ہندوستان کی حصولیابی بنا کورونا ٹیکہ کاری پروگرام، کیا رہے چیلنجز، جانئے


    یہ بھی پڑھئے: وائناڈ ضمنی الیکشن میں فی الحال ویٹ اینڈ واچ، راہل گاندھی کے اگلے قدم پر نظر!



    مکیش امبانی کی تین اولاد ہیں ۔ دو بیٹے آکاش اور اننت امبانی اور ایک بیٹی ایشا امبانی ہیں ۔ آکاش کی شادی مارچ 2019 میں شلوکا سے ہوئی تھی۔
    Published by:Imtiyaz Saqibe
    First published: