உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    داعش نے اپنے مینوفیسٹو میں کیا ہندوستان سے جنگ کا اعلان ، مودی کو بتایا دشمن نمبر ون

    نئی دہلی : دنیا کی سب سے امیر اور خطرناک دہشت گرد تنظیم اسلامک اسٹیٹ نے ہندوستان کے خلاف جنگ چھیڑنے کا اعلان کیا ہے۔ آئی ایس آئی ایس نے اپنے مینو فیسٹو بک فیوچر اسلامک اسٹیٹ بیٹلس میں پہلی بار وزیر اعظم مودی کا بھی ذکر کیا ہے۔ کتاب میں آئی ایس آئی ایس نے مودی کو اسلام کا دشمن نمبر ایک قرار دیا ہے۔

    • Share this:

      منگل کو بلیک فلیگ آف آئی ایس آئی ایس کے نام سے کچھ اسلامی ویب سائٹوں پر آئی ایس آئی ایس کے منشور کی شکل میں فیوچر اسلامک اسٹیٹ بیٹلس نامی ایک کتابچہ ریلیز کیا گیا۔ کتابچہ کے ذریعے ہندوستان کے ساتھ ہی دیگر ممالک میں بھی دہشت گردی پھیلانے کا اعلان کیا گیا ہے۔ اس کتابچہ میں مودی کو ہندو قوم پرست قرار دیا گیا ہے۔

      کتابچہ میں لکھا آئی ایس آئی ایس نے مودی کے بارے میں کہا ہے کہ ملک کے سربراہ مودی خود ہندو ہیں۔ وہ ہتھیار وں کی پوجا کرتے ہیں اور مستقبل میں مسلمانوں کے خلاف اپنے لوگوں کو جنگ لڑنے کے لئے تیار کر رہے ہیں۔ کتابچہ میں اس بات کا بھی تذکرہ کیا گیا ہے کہ ہندو تنظیمیں ہتھیار اکٹھا کررہی ہیں۔ لاکھوں بھرتیاں کی جارہی ہیں، تاکہ اپنے نمبر ون دشمن مسلمانوں کے خلاف جنگ لڑ سکیں۔

      ایک رپورٹ کے مطابق اسلامی اسٹیٹ کا آقا بغدادی نے دہشت گردانہ سرگرمیوں کو بڑھانے کا من بنالیا ہے۔ بتایا جا رہا ہے کہ اب آئی ایس آئی ایس کا منصوبہ عراق اور شام سے باہر نکل کر ایشیا براعظم میں اپنی تنظیم کو پھیلانا ہے۔ اس کے لئے وہ ہندوستان ، پاکستان اور بنگلہ دیش سمیت دیگر ممالک میں پاؤں پسارنے کی کوشش کرے گا۔

      اخبار کے مطابق داعش نے اپنے کتابچہ میں ہندوستان میں پیش آئے دادری سانحہ کا بھی ذکر کیا ہے۔ آئی ایس آئی ایس نے کہا ہے کہ ہندوستان میں ہندوؤں کی من مانیاں بڑھ رہی ہیں۔ بیف کھانے والے مسلمانوں کو مارا جا رہا ہے۔

      First published: