سری نگر میں نامعلوم حملہ آوروں نے ہفتہ کو ایک دہشت گرد کا گولی مار کرقتل کردیا، جس کے اسلامک اسٹیٹ ان جموں وکشمیر (آئی ایس- جے کے) کے رکن ہونے کی بات کہی جارہی ہے۔
پولیس کے ایک ترجمان نے کہا کہ آج سری نگر ضلع کے حضرت بل علاقے میں ایک شخص پر گولی چلائی گئی، جس سے اس کی موت ہوگئی۔ جائے واردات سے ایک پستول بھی برآمد ہوئی ہے۔
ہلاک ہونے والے شناخت اونتی پورا (جنوبی کشمیر کے پلوامہ ضلع میں) کے پنجگام علاقے کے رہنے والے آصف نظیرڈار کے طور پر ہوئی ہے۔ انہوں نے بتایا کہ ڈار جنوری 2017 سے سرگرم تھا۔
ترجمان نے بتایا کہ شروع میں وہ ممنوعہ دہشت گرد تنظیم حزب المجاہدین میں شامل ہوا تھا، لیکن بعد میں وہ دیشت گردوں کے عیسیٰ فاضلی گروپ سے جڑ گیا۔ انہوں نے بتایاکہ پولیس نے معاملہ درج کرلیا ہے اور واقعہ کی جانچ کررہی ہے۔ ترجمان نے کہا کہ قانونی رسوم ادائیگی کے بعد لاش ڈار کے اہل خانہ کو سونپ دیا گیا ہے۔
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔