ہوم » نیوز » شمالی ہندوستان

ڈئیر تنازعہ پر جذباتی ہوئیں اسمرتی ایرانی نے فیس بک پر دیا یہ جواب

نئی دہلی۔ ٹوئٹر پر بہار کے وزیر تعلیم اشوک چودھری کی طرف سے انسانی وسائل کی وزیر اسمرتی ایرانی کو 'ڈئیر' کہنے پر ہوئے تنازعہ پر اسمرتی ایرانی نے فیس بک کے صفحے پر لمبا چوڑا جواب دیا ہے۔

  • IBN Khabar
  • Last Updated: Jun 16, 2016 03:49 PM IST
  • Share this:
  • author image
    NEWS18-Urdu
ڈئیر تنازعہ پر جذباتی ہوئیں اسمرتی ایرانی نے فیس بک پر دیا یہ جواب
نئی دہلی۔ ٹوئٹر پر بہار کے وزیر تعلیم اشوک چودھری کی طرف سے انسانی وسائل کی وزیر اسمرتی ایرانی کو 'ڈئیر' کہنے پر ہوئے تنازعہ پر اسمرتی ایرانی نے فیس بک کے صفحے پر لمبا چوڑا جواب دیا ہے۔

نئی دہلی۔ ٹوئٹر پر بہار کے وزیر تعلیم اشوک چودھری کی طرف سے انسانی وسائل کی وزیر اسمرتی ایرانی کو 'ڈئیر' کہنے پر ہوئے تنازعہ پر اسمرتی ایرانی نے فیس بک کے صفحے پر لمبا چوڑا جواب دیا ہے۔ اسمرتی نے اس پوسٹ کے ذریعے ان لوگوں پر نشانہ سادھا ہے جو ٹویٹر پر ان پر نشانہ سادھ رہے تھے۔


اسمرتی ایرانی نے فیس بک پر ایک جذباتی پوسٹ میں لکھا کہ ان کی پرورش ایک متوسط ​​طبقہ کے خاندان میں ہوئی جہاں لڑکیاں ہر روز اسکول۔ کالج سے براہ راست گھر آتی تھیں۔ انہیں سکھایا جاتا تھا کہ راہ چلتے انہیں کبھی بھی لڑکوں کو پلٹ کر جواب نہیں دینا ہے کیونکہ ان کا کچھ نہیں بگڑے گا۔ لوگوں کو اس سے فرق نہیں پڑتا تھا کہ لڑکے، لڑکیوں کو کتنا ذلیل کرتے تھے۔ سوال یہ ہے کہ لڑکیوں کو جواب کیوں نہیں دینا چاہئے؟ لڑکیوں کو خاموش رہنے کو کیوں کہا جاتا ہے؟


اسمرتی نے اپنی جدوجہد اور کامیابیوں کا ذکر کرتے ہوئے لکھا کہ لوگ مجھے آنٹی نیشنل کہیں، مجھے فرق نہیں پڑتا۔ میں تنقید کا سامنا کرنے میں یقین کرتی ہوں۔ میں کبھی بھی اس سے بھاگتی نہیں۔ اسمرتی نے مزید لکھا لڑکی بڑی ہوتی ہے، ٹی وی اسٹار بنتی ہے۔ لیکن جب آپ کامیابی کے لئے جدوجہد کر رہے ہوتے ہیں، اس وقت آپ کو مشورہ دیا جاتا ہے کہ پارٹی میں جاؤ، لوگوں سے گھلو-ملو، تب کام مل جائے گا۔


اسمرتی نے اپنے سیاسی سفر کے آغاز کے بارے میں لکھا کہ جب میں سیاست میں آئی تو اچانک قوانین بدل گئے اور مجھ سے کہا گیا کہ سامنے دیکھ کر بات کرو کیونکہ نقصان تمہارا ہو گا۔ اسمرتی نے ان لوگوں کو بھی جواب دیا جو ان پر 'ان پڑھ' وزیر تعلیم ہونے کا الزام لگاتے رہتے ہیں۔ انہوں نے اس پوسٹ میں کم عمر میں حاصل کی گئی اپنی سیاسی کامیابیوں کا بھی ذکر کیا۔

بتا دیں کہ بہار کے وزیر تعلیم اشوک چودھری نے انسانی وسائل کے فروغ کی مرکزی وزیر کو 'ڈئیر' کہہ کر خطاب کیا جس کے بعد دونوں کے درمیان ٹویٹر پر لفظی جنگ چھڑ گئی۔ اس کے بعد لوگوں نے اسمرتی ایرانی پر نشانہ لگاتے ہوئے کئی ایسے ٹویٹ دکھائے جس میں بی جے پی کے وزراء نے انہیں 'ڈئیر' کہہ کر مخاطب کیا تھا۔

 

 
First published: Jun 16, 2016 03:46 PM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading