ہوم » نیوز » شمالی ہندوستان

نیتن یاہو تاج محل کے دیدار کے لئے پہنچے آگرہ، یوگی آدتیہ ناتھ کے ساتھ کریں گے لنچ

آگرہ ۔ دنیا کے سات عجائب میں شامل تاج محل کے دیدار کے لیے اسرائیلی وزیر اعظم بنجامن نیتن یاہو اپنی اہلیہ سارہ کے ساتھ آج تقریبا پونے گیارہ بجے آگرہ پہنچ گئے۔

  • Share this:
  • author image
    NEWS18-Urdu
نیتن یاہو تاج محل کے دیدار کے لئے پہنچے آگرہ، یوگی آدتیہ ناتھ کے ساتھ کریں گے لنچ
نیتن یاہو آگرہ میں تقریبا 4 گھنٹے رہیں گے۔

آگرہ ۔  دنیا کے سات عجائب میں شامل تاج محل کے دیدار کے لیے اسرائیلی وزیر اعظم بنجامن نیتن یاہو اپنی اہلیہ سارہ کے ساتھ آج تقریبا پونے گیارہ بجے آگرہ پہنچ گئے۔ اتر پردیش کے وزیر اعلی یوگی آدتیہ ناتھ نے ہوائی اڈے پر ان کا استقبال کیا۔ ہوائی اڈے سے وہ براہ راست ہوٹل پہنچے۔ جہاں سے وہ تاج محل جائیں گے۔ اسرائیل کے وزیر اعظم کے تاج محل کے دیدار کے وقت عام سیاحوں کی تاج محل کے احاطے میں آمد پر روک لگا دی گئی ہے۔ اس موقع پر سیکورٹی کے زبردست انتظامات کئے گئے ہیں۔ تاج محل کا دیدار کرنے کے بعد وہ دہلی لوٹ جائیں گے۔


نیتن یاہو آگرہ میں تقریبا 4 گھنٹے رہیں گے۔ تاج محل کے دیدار کے بعد ہوٹل میں کچھ دیر تک آرام کریں گے۔ اس کے بعد یوپی کے وزیر اعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ کے ساتھ لنچ کریں گے۔ نیتن یاہو کے تاج محل کے دورے کو لے کر آگرہ  میں سخت سیکورٹی انتظامات کیے گئے ہیں۔خیال رہے کہ ہندوستان اور اسرائیل نے 25سال پرانے اپنے سفارتی رشتوں کو دونوں ملکوں کے عوام کے روشن مستقبل کو ذہن میں رکھتے ہوئے آگے بڑھانے کےنئے عزم کے ساتھ کل نئی دلی میں باہمی تعاون کے 9معاہدوں پر دستخط کئے تھے جن میں سائبرسیکورٹی ،خلائی ٹکنالوجی ،فضائی خدمات سے لیکر ہومیوپیتھک علاج اور قابل تجدید توانائی کو محفوظ کرنے کے شعبہ میں تعاون کے معاہدے شامل ہیں ۔


وزیر اعظم نریندر مودی اور اسرائیل کے وزیر اعظم بنجامن نیتن یاہو کے مابین یہاں حیدرآباد ہاؤس میں ہوئی دوطرفہ میٹنگ میں یہ فیصلے کئےگئے ۔ میٹنگ میں وزیرخارجہ سشما سوراج ، وزیر دفاع نرملا سیتا رمن ،زراعت وکسانوں کی بہبود کے وزیر رادھاموہن سنگھ، قومی سلامتی کے مشیر اجیت ڈوبھال ،جارجہ سکریٹری ایس جے شنکر ،وزارت خارجہ میں سکریٹری (اقتصادی تعلقات )وجے گوکھلے ،ہندستان میں اسرائیل کے سفیر ڈینئل کارمین موجود تھے۔

First published: Jan 16, 2018 10:32 AM IST