ISRO: اسرو کی جانب سے پہلی بار سب سے ہلکا اور چھوٹا سٹلائیٹ SSLV خلا میں روانہ، جانیے تفصیل
’ہم جلد ہی سیٹلائٹس کی حالت اور اس کی کارکردگی کے بارے میں بتائیں گے۔‘
اسرو کے چیئرمین ایس سومانتھ نے مشن کنٹرول سینٹر سے کہا کہ تمام مراحل توقع کے مطابق انجام پائے۔ پہلے مرحلے میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ ہوا۔ دوسرے مرحلے میں سٹلائیٹ کو پرواز کیا گیا۔ تیسرے مرحلے میں بھی بہتر کارکردگی کا مظاہرہ کیا۔
اسرو (ISRO) نے طلبہ کی مدد سے پہلی بار سب سے چھوٹی اور ہلکی سیٹلائٹ لانچ راکٹ (SSLV) تیار کیا ہے۔ جو کہ زمین کا مشاہدہ کرنے والے سیٹلائٹ EOS-02 اور شریک مسافر طلبہ سیٹلائٹ آزادی سیٹ (AzaadiSAT) کو اتوار کے روز خلائی مرکز سے روانہ کیا گیا ہے۔ ہندوستانی خلائی ایجنسی اسرو کی طرف سے SSLV-D1/EOS-02 مشن کا مقصد چھوٹی لانچ راکٹوں کو خلائی مارکیٹ میں لانا ہے۔ کیونکہ یہ سیٹلائٹس کو کم مدار میں طویل ترین سفر کے لیے تیار کیا گیا ہے۔
انڈین اسپیس ریسرچ آرگنائزیشن (ISRO) نے کہا کہ ایس ایس ایل وی 500 کلوگرام وزنی ہے۔ یہ پے لوڈ (منی، مائیکرو یا نانو سیٹلائٹس) کو 500 کلومیٹر پلانر مدار میں رکھ سکتا ہے۔ جس کی رفتار بھی بہت زیادہ ہے۔ آپ لانچ کا منظر یہاں دیکھ سکتے ہیں:
#WATCH ISRO launches SSLV-D1 carrying an Earth Observation Satellite & a student-made satellite-AzaadiSAT from Satish Dhawan Space Centre, Sriharikota
ساڑھے سات گھنٹے کی الٹی گنتی کے اختتام پر 34 میٹر لمبا ایس ایس ایل وی صبح 9.18 بجے ابر آلود آسمانوں کے درمیان روانہ کیا گیا۔ یہ سیٹلائٹ مطلوبہ مدار شاندار طور پر پرواز ہوا۔ EOS-02 ایک تجرباتی آپٹیکل ریموٹ سینسنگ سیٹلائٹ ہے جس میں ہائی ریزولوشن ہے۔
اس کا مقصد ایک تجرباتی امیجنگ سیٹلائٹ کی خلا میں پرواز کو یقینی بنانا ہے۔ جس میں مختصر ٹرناراؤنڈ ہے اور یہ لانچ آن ڈیمانڈ کی صلاحیت کا مظاہرہ کرتا ہے۔ EOS-02 خلائی دستکاری کی مائیکرو سیٹلائٹ سیریز سے تعلق رکھتا ہے۔
اسرو کے چیئرمین ایس سومانتھ نے مشن کنٹرول سینٹر سے کہا کہ تمام مراحل توقع کے مطابق انجام پائے۔ پہلے مرحلے میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ ہوا۔ دوسرے مرحلے میں سٹلائیٹ کو پرواز کیا گیا۔ تیسرے مرحلے نے بھی بہتر کارکردگی کا مظاہرہ کیا۔ مشن کے ٹرمینل مرحلے میں کچھ ڈیٹا ضائع ہو رہا ہے اور ہم ڈیٹا کا تجزیہ کر رہے ہیں اور ہم جلد ہی سیٹلائٹس کی حالت اور اس کی کارکردگی کے بارے میں بتائیں گے۔
Published by:Mohammad Rahman Pasha
First published:
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔