مرکزی حکومت کے آپریشن گنگا کے تحت یوکرین میں پھنسے ہندوستانی طلباء کو واپس لانے کی مہم جاری ہے اور اب تک ہزاروں شہری اپنے گھروں کو با حفاظت واپس آ چکے ہیں یوکرین کے کیو اور پولتاوا شہر میں پھنسے میرٹھ کے کئی طلباء اپنے گھروں کو پہنچے جنگ کے دوران یوکرین سے نکل کر پولینڈ اور رومانیہ کے بارڈر تک مشکل اور خوفناک سفر طے کر پہنچے ان طلبا کی زبانی سنیں ان کے اس مشکل بھرے سفر کی کہانی۔
قابل ذکر ہے کہ روسی فوج نے یوکرین کے شہر خرسون پر قبضہ کر لیا ہے۔ شہر کے میئر نے کہا کہ روسی افواج نے ریلوے اسٹیشن اور خرسون کی بندرگاہ پر قبضہ کر لیا ہے۔شہر کے مرکزی چوک پر روسی فوجیوں کی موجودگی اور رات کے وقت شہر کی مرکزی عمارت کے قریب لڑائی کی بھی تصدیق کی گئی ہے۔ یہ شہر ماسکو کے زیر کنٹرول کریمیا کے قریب واقع ہے۔ دوسری جانب روسی فوج اب یوکرین کے بڑے شہر خارکیف کو بھی قبضے میں لینے کا منصوبہ بنارہی ہے۔
یوکرین کی فوج کا کہنا ہے کہ روسی فضائیہ کے دستے مشرقی یوکرین کے شہر خارکیف میں اترے ہیں۔ اسی بیچ ،اسٹیٹ آف دی یونین سے خطاب کے دوران امریکی صدر جو بائیڈن نے کہا کہ امریکہ یوکرین کے ساتھ کھڑا ہے۔ امریکہ اور ہمارے اتحادی نیٹو کی سرزمین کے ایک ایک انچ کا دفاع کریں گے۔ بائیڈن نے اعلان کیا کہ امریکہ تمام روسی پروازوں کے لیے امریکی فضائی حدود بند کرنے میں اپنے اتحادیوں کا ساتھ دےگا۔امریکی صدر جو بائیڈن نے مزید کہا کہ امریکی فوج یوکرین نہیں جائے گی۔ تاہم امریکہ روس پر زیادہ سے زیادہ پابندیاں لگائےگا۔
وہیں اب یوکرین کے صدر ولادلودومیر زیلنسکی نے نیٹو کے طرز عمل پر برہمی کا اظہار کیا ہے۔ نیٹو کے اجلاس میں یوکرین کو نوفلائی زون بنانے کی تجویزمسترد کیے جانے پر زیلنسکی بھڑک اٹھے ۔انھوں نے ویڈیو پیام میں کہا کہ نو فلائی زون بنانے سے انکار کرکے نیٹو نے روس کے لیے بمباری کی راہ کوہموار کردیا ۔۔زیلنسکی نے کہا کہ جن ملکوں نے نوفلائی زون بنانے کی تجویز کو مسترد کیا ہے وہ ہلاکتوں کے ذمہ کے دار ہوں گے۔
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔