உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    EXCLUSIVE: ’یہ 20-80 نہیں بلکہ 15-85 یوپی میں ہے‘ راج بھر نے کہی نیوز18 سے گفتگو میں یہ باتیں

    اوم پرکاش راج بھر (Om Prakash Rajbhar)

    اوم پرکاش راج بھر (Om Prakash Rajbhar)

    راج بھر اکھلیش یادو کی قیادت والی سماج وادی پارٹی کے ساتھ اتحاد میں الیکشن لڑ رہے ہیں۔ نیوز 18 کو دیئے گئے ایک خصوصی انٹرویو میں یوگی آدتیہ ناتھ کی قیادت والی کابینہ میں سابق وزیر راج بھر نے یہ بھی الزام لگایا کہ بی جے پی پسماندہ اور دلتوں کا کوئی احترام نہیں کرتی ہے۔

    • Share this:
      اتر پردیش اسمبلی انتخابات (UP Election) کے پہلے مرحلے کی ووٹنگ جیسے جیسے قریب آرہی ہے، ویسے ویسے ریاست میں سیاسی لڑائی تیز ہوگئی ہے۔ سہیل دیو بھارتیہ سماج پارٹی (SBSP) کے سربراہ اوم پرکاش راج بھر (Om Prakash Rajbhar) نے بی جے پی پر اجے مشرا ٹینی جیسے لوگوں کو پناہ دینے کا الزام لگایا ہے، جن پر لکھیم پور کھیری تشدد کے دوران چار کسانوں کے قتل کا الزام ہے۔

      راج بھر اکھلیش یادو کی قیادت والی سماج وادی پارٹی کے ساتھ اتحاد میں الیکشن لڑ رہے ہیں۔ نیوز 18 کو دیئے گئے ایک خصوصی انٹرویو میں یوگی آدتیہ ناتھ کی قیادت والی کابینہ میں سابق وزیر راج بھر نے یہ بھی الزام لگایا کہ بی جے پی پسماندہ اور دلتوں کا کوئی احترام نہیں کرتی ہے اور بڑھتی ہوئی بے روزگاری کے درمیان نوکریوں کا مطالبہ کرنے والے طلبا پر مظالم کا ارتکاب کیا ہے۔ انٹرویو کے اقتباسات پیش ہیں:

      ایس بی ایس پی کا ایجنڈا کیا ہے اور اسمبلی انتخابات سے قبل اس کی تیاری کی سطح کیا ہے؟

      ہم نے گزشتہ سال ایک مشترکہ ریلی نکال کر ایس پی کے ساتھ اپنے اتحاد کا اعلان کرکے اپنی سیاسی رسائی کا آغاز کیا۔ اس ریلی کے بعد ہم روزانہ کی بنیاد پر 40,000 سے 60,000 لوگوں تک پہنچ چکے ہیں۔ ہم نے اس وقت رتھ یاترا بھی نکالی اور ریلیاں بھی نکالیں جن سے اتحاد کے بڑے لیڈروں نے خطاب کیا۔ ہم لوگوں تک فزیکل طور پر پہنچ رہے ہیں اور حکومت بنانے کے بعد انہیں اپنے منصوبوں سے آگاہ کر رہے ہیں۔ مثال کے طور پر 1931 کے بعد سے کوئی ذات پات کی بنیاد پر مردم شماری نہیں کرائی گئی۔

      ہمارا دوسرا وعدہ تمام گھروں میں 300 یونٹ مفت بجلی دینے کا ہے۔ تیسرا وعدہ آوارہ جانوروں کے مسئلے سے نمٹنا ہے، جو ہمارے کسانوں کو درپیش سب سے بڑے مسائل میں سے ایک ہے۔ ہم ریاستی سرکاری ملازمین کے لیے پرانی پنشن کی بحالی کے ساتھ مفت اور مساوی تعلیم کو بھی یقینی بنائیں گے۔ ہم اس بات کو یقینی بنائیں گے کہ نفرت کی سیاست نہ ہو۔

      آپ کے خیال میں لوگ آپ کے اتحاد کو ووٹ کیوں دیں گے؟

      بی جے پی نے لوگوں کو دھوکہ دیا ہے۔ مہنگائی ہر وقت آسمان کو چھو رہی ہے۔ غریب اور پسماندہ لوگ ایل پی جی کے متحمل نہیں ہیں۔ جب کہ ایندھن کی قیمتیں بھی عام آدمی کی پہنچ سے باہر ہیں۔ حکمراں پارٹی پسماندہ ذاتوں اور دلت طبقے کے طلبا کو وظائف فراہم کرنے میں کامیاب نہیں ہو سکی ہے۔ بی جے پی نوجوانوں کو نوکریاں نہیں دے پائی ہے اور اس نے پسماندہ طلبا کو ریزرویشن سے محروم کر دیا ہے۔ جب طلبا ریزرویشن کا مطالبہ کرتے ہیں تو ان پر پولیس کے لاٹھیاں برسائے جاتے ہیں۔ 16 محکموں کے بھرتی امتحانات کا سوالیہ پرچہ لیک ہوا، آج ریاست میں 34 لاکھ آسامیاں خالی پڑی ہیں۔ پریاگ راج میں جب طلبہ نے آواز اٹھائی تو ان کی بے رحمی سے پٹائی کی گئی۔

      انگریزی میں یہاں مکمل انٹرویو پڑھیے

      نوجوان تبدیلی چاہتے ہیں اور اکھلیش یادو کو اپنا اگلا وزیر اعلیٰ دیکھنا چاہتے ہیں۔
      Published by:Mohammad Rahman Pasha
      First published: