سری نگر میں موسم سرما کی اب تک کی سب سے سرد ترین رات ریکارڈ! جانیے تفصیلات
محکمہ موسمیات نے کہا کہ کم از کم مزید سردی میں شدد کی توقع ہے
قاضی گنڈ جنوبی کشمیر کے ضلع اننت ناگ میں وادی کا گیٹ وے قصبہ ہے۔ یہاں کم از کم درجہ حرارت منفی 1.4 ڈگری سیلسیس ریکارڈ کیا گیا، جب کہ شمالی کشمیر کے کپواڑہ میں بھی پارہ منفی 1.4 ڈگری سیلسیس پر رہا۔ کوکرناگ میں کم سے کم درجہ حرارت منفی 0.4 ڈگری سیلسیس ریکارڈ کیا گیا۔
حکام نے اتوار کو بتایا کہ سری نگر میں موسم سرما کی اب تک کی سب سے سرد رات ریکارڈ کی گئی کیونکہ پورے کشمیر میں کم سے کم درجہ حرارت نقطہ انجماد سے نیچے گر گیا۔ حکام نے بتایا کہ شہر میں ہفتے کی رات کم سے کم مائنس 2.1 ڈگری سیلسیس ریکارڈ کیا گیا، جو اس سیزن میں اب تک کا سب سے کم درجہ حرارت تھا۔
انہوں نے کہا کہ موسم کے اس وقت رات کا درجہ حرارت معمول سے 1.2 ڈگری کم تھا۔ پہلگام سیاحتی ریزورٹ منفی 3.4 ڈگری سیلسیس پر گرا اور یہ وادی میں سب سے سرد ترین مقام تھا۔ جو جنوبی کشمیر میں سالانہ امرناتھ یاترا کے بیس کیمپ کے طور پر بھی کام کرتا ہے۔ عہدیداروں نے بتایا کہ شمالی کشمیر کے ضلع بارہمولہ میں گلمرگ کے مشہور سکی ریزورٹ میں منفی 1.0 ڈگری سیلسیس ریکارڈ کیا گیا۔ قاضی گنڈ جنوبی کشمیر کے ضلع اننت ناگ میں وادی کا گیٹ وے قصبہ ہے۔ یہاں کم از کم درجہ حرارت منفی 1.4 ڈگری سیلسیس ریکارڈ کیا گیا، جب کہ شمالی کشمیر کے کپواڑہ میں بھی پارہ منفی 1.4 ڈگری سیلسیس پر رہا۔ کوکرناگ میں کم سے کم درجہ حرارت منفی 0.4 ڈگری سیلسیس ریکارڈ کیا گیا۔
لداخ کے لیہہ شہر میں کم سے کم درجہ حرارت منفی 7.8 ڈگری سیلسیس ریکارڈ کیا گیا، جبکہ دراس میں کم سے کم درجہ حرارت منفی 11.6 ڈگری سیلسیس رہا۔
محکمہ موسمیات نے کہا کہ کم از کم مزید سردی میں شدد کی توقع ہے
Published by:Mohammad Rahman Pasha
First published:
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔