ہوم » نیوز » No Category

بی جے پی ممبر اسمبلی کا وزیر خزانہ پر تیکھا حملہ ، پتلی گلی سے آئے ہیں جیٹلی

آگرہ : وزیر خزانہ ارون جیٹلی پر بی جے پی کے ہی ایک ممبر اسمبلی نے تیکھا حملہ بولا ہے ۔ آگرہ سے بی جے پی کے ممبر اسمبلی جگن پرساد گرگ نے سینکڑوں لوگوں کے سامنے سرعام کہا کہ وزیر خزانہ ہماری طرح منتخب ہو کر نہیں آئے ہیں ، بلکہ وہ پتلی گلی سے آئے ہیں، اس لیے انہیں لوگوں کی پریشانی سمجھ نہیں آتی ہے ۔

  • Pradesh18
  • Last Updated: Mar 13, 2016 09:46 AM IST
  • Share this:
  • author image
    NEWS18-Urdu
بی جے پی ممبر اسمبلی کا وزیر خزانہ  پر تیکھا حملہ ،  پتلی گلی سے آئے ہیں جیٹلی
آگرہ : وزیر خزانہ ارون جیٹلی پر بی جے پی کے ہی ایک ممبر اسمبلی نے تیکھا حملہ بولا ہے ۔ آگرہ سے بی جے پی کے ممبر اسمبلی جگن پرساد گرگ نے سینکڑوں لوگوں کے سامنے سرعام کہا کہ وزیر خزانہ ہماری طرح منتخب ہو کر نہیں آئے ہیں ، بلکہ وہ پتلی گلی سے آئے ہیں، اس لیے انہیں لوگوں کی پریشانی سمجھ نہیں آتی ہے ۔

آگرہ : وزیر خزانہ ارون جیٹلی پر بی جے پی کے ہی ایک  ممبر اسمبلی نے تیکھا حملہ بولا ہے ۔ آگرہ سے بی جے پی کے ممبر اسمبلی جگن پرساد گرگ نے سینکڑوں لوگوں کے سامنے سرعام کہا کہ وزیر خزانہ ہماری طرح منتخب ہو کر نہیں آئے ہیں  ، بلکہ وہ پتلی گلی سے آئے ہیں، اس لیے انہیں لوگوں کی پریشانی سمجھ نہیں آتی ہے ۔


خیال رہے کہ جگن پرساد جیٹلی کے ایکسائز ڈیوٹی بڑھانے کے فیصلے کی مخالفت میں مرکزی وزیر رام شنكر کٹھیریا کی رہائش گاہ پر صرافہ تاجروں کے ساتھ  مظاہرہ کر رہے تھے، اسی دوران انہوں نے جیٹلی کے فیصلوں پر سوال اٹھائے ۔ انہوں نے کہا کہ وزیر خزانہ تو وکیل ہیں جو صرف فیس لیتے ہیں ۔ جگن پرساد نے یہ بھی کہا کہ وہ پی ایم مودی سے جا کر ملیں گے اور جیٹلی کو ہٹانے کا مطالبہ کریں گے۔


جگن پرساد گرگ نے کہا  کہ ہم مودی جی سے بولیں گے کہ وزیر خزانہ کو ہٹادیں  اور ملک کو بچائیں ۔ یہ وزیر خزانہ پتلی گلی سے آئے ہیں ۔ لوک سبھا سے یہ ہیں نہیں ۔ ہماری طرح منتخب ہو کر نہیں آئے، تو انہیں سمجھ نہیں آتی ۔ یہ تو تاجر بھی نہیں ہیں ۔ وکیل ہیں. انہیں تو ہمیشہ صرف فیس ملی ہے۔

First published: Mar 13, 2016 09:46 AM IST